پیر , 25 اکتوبر 2021

ایران

ایران میں القاعدہ کے اہم کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ کا اسرائیلی دعوی جھوٹ پر مبنی ، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے القاعدہ کے اہم دہشتگرد عبداللہ احمد عبداللہ عرف "ابو محمد العصری” کی دارالحکومت تہران کے اندر ٹارگٹ کلنگ کے بارے اسرائیلی دعوے کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی و برطانوی میڈیا کی جانب سے اس حوالے سے جاری کی جانے والی خبر کے بارے ایک …

مزید پڑھیں »

ایران میں تیار 5 ویکسین عالمی ادارہ صحت کے Covid-19 ویکسین کینڈیڈیٹ میں شامل

 ایرانی محکمہ برائے خوراک اور ادویات کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں تیار کردہ 5 ویکسین کو عالمی ادارہ صحت کے کووڈ-19 ویکسین کینڈیڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار "کیانوش جہانپور” نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ اس سے پہلے ایرانی محکمہ صحت کے نائب سربراہ نے "رضا ملک زادہ” نے …

مزید پڑھیں »

ریاض صیہونی حکومت کی چاپلوسی کے بجائے پڑوسیوں کا احترام کرے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی امور کے سینئر مشیر امیر عبداللھیان نے سعودی عرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی چاپلوسی کو چھوڑ کر اپنے ہمسائیوں کا احترام کرے۔ امیر عبداللھیان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ یمن پر جارحیت کے مرتکب سعودی بادشاہ کو جو عراق، شام، لبنان اور یمن میں امریکہ کی بنائی ہوئی …

مزید پڑھیں »

امریکہ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر روس اور چین نے اہم کردار ادا کیا: ایران

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کئے جانے پرروس اور چین نے اہم کردار ادا کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کل رات ماسکو پہنچے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی …

مزید پڑھیں »

سیاسی ناکامیوں نے سعودی عرب کو ہذيان گوئی پر مجبور کردیا

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں شکست اور سیاسی ناکامیوں نے سعودی عرب کو ہذيان گوئی پر مجبور کردیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائيل نوازبادشاہ کے ایران کے خلاف الزامات کو بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

مسئلہ فلسطین مسلمانوں کا اساسی اور کلیدی مسئلہ ہے

تہران: عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سکریٹری جنرل اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مسلمانوں کا اساسی اور کلیدی مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے عالمی اسلامی بیداری کے اجلاس سے ویڈيو لنک کے ذریعہ خطاب میں عالمی سامراجی طاقتوں کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی اور عداوت کی طرف اشارہ …

مزید پڑھیں »

امریکی نجات کی رسی بوسیدہ ہو چکی، عرب حکمراں سخت امتحان کے لئے تیار رہیں: ایران

تہران: ایران کا کہنا ہے کہ بحرین نے اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کر کے بہت بڑی خیانت کی ہے۔ عالمی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبداللهیان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جعلی اسرائیلی حکومت کے ساتھ بحرین کے تعلقات اسلامی امنگوں، فلسطینی کاز اور بیت المقدس کی آزادی سے بہت بڑی …

مزید پڑھیں »

ایران میں کلورین گیس کا سانحہ، 217 افراد متاثر

تہران: ایران کے مغربی صوبے ایلام کے دیہی علاقے زنجیره علیا میں کلورین گیس سے متاثر ہونے کے نتیجے میں 217 افراد کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایلام میڈیکل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر محمد کریمیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلورین گیس سلنڈرمیں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 217 افراد متاثر ہو گئے کہ جن میں …

مزید پڑھیں »

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کئے جانے پر ایران کا سخت رد عمل

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچتی ہے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں توہین کو کوئی بھی برداشت نہیں کر …

مزید پڑھیں »

فلسطینی بزرگ شہری پر تشدد اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات کا نتیجہ

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں فلسطین کے بزرگ شہری پر اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات برقرار کرنے کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں مغربی کنارے میں …

مزید پڑھیں »