پیر , 18 اکتوبر 2021

ایران

ایران اور پاکستان کے درمیان تین زمینی سرحدوں کو مسافروں پر بند کردیا گیا

زاہدان: پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر جنرل برائے سیکورٹی امور نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستان سے تین زمینی سرحدوں کو مسافروں کی آمد و رفت پر ثانوی اطلاع تک بندکردیا گیا ہے۔ محمد ہادی مرعشی نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ میں اضافے …

مزید پڑھیں »

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای کو عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا

تہران: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای کو ایرانی عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای کے نام اپنے حکم میں فرمایا: جناب آقائی رئیسی تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کے منتخب …

مزید پڑھیں »

ایرانی بحریہ کی بحر کیسپئن میں پائیدار سکیورٹی مشق کا آغاز

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے یا حسین (ع) کی مقدس رمز کے ساتھ بحر کیسپئن میں پائیدار سکیورٹی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ پائیدار سکیورٹی بحری مشق میں میزائل لانچرز ، فکسڈ ونگ ایئرکرافٹ اور ہیلی کاپٹر ، بحری ڈرون اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے تجربات کے جائیں گے ان مشقوں میں نیوی میرین ، رینجر ،بحریہ کی …

مزید پڑھیں »

ایرانی ویکسین افریقی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

تہران: کوو ایران برکت ویکسین کے ڈوز لینے والے افراد کے خون کے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ کوو ایران برکت ویکسین افریقی کورونا (سویہ) پر غلبہ پانے میں کامیاب ہوا ہے۔ آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) ایگزیکٹو ہیڈ کوارٹر سے وابستہ شفا فارمڈ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ …

مزید پڑھیں »

حالیہ انتخابات حقیقی معنی میں ملت ایران کا عظیم کارنامہ تھا: رہبر انقلاب اسلامی

تہران: رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای نے عدلیہ کے سابق سربراہ شہید بہشتی اور ان کے 72 ساتھیوں کی مجاہدین خلق دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں قتل عام کی برسی پر عدلیہ کے عہدیداروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد منافقین نے آج ہی کے دن شہید بہشتی اور مزید 72 افراد کو قتل کرکے، …

مزید پڑھیں »

سردشت سویلین کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی علامت ہے: جواد ظریف

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سردشت پر کیمیائی بمباری کی برسی اور کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے خلاف قومی دن کی مناسبت سے ایک پیغام میں لکھاکہ سردشت عصر حاضر میں سویلین اور رہائشی علاقوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی علامت ہے۔ محمد جواد ظریف کے پیغام میں آیا ہے کہ صدام کی حکومت کی …

مزید پڑھیں »

انسانی حقوق کے دعویداروں کو ایرانی جیلوں اور قیدیوں کا مشاہدہ کرنا چاہیے: آیت اللہ ابراہیم رئیسی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ اور ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ رئیسی نے ایران کے ٹی وی چینل ایک کے ساتھ گفتگو میں کورونا وائرس کے آغاز میں قیدیوں کو چھٹی دینے کے ایرانی عدلیہ کے اقدام کو دنیا میں بے نظیراور بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویداروں کو ایرانی …

مزید پڑھیں »

امریکہ لڑکھڑا گیا لیکن ایران اپنے موقف پر قائم ہے

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران کبھی بھی جوہری معاہدے سے علیحدہ نہیں ہوا تھا کہ جو اب اس میں واپس آئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنے، اپنی ذمہ داریوں پر …

مزید پڑھیں »

رہبر معظم کی 5156 قیدیوں کی عفو و بخشش کی درخواست سے موافقت

تہران: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 5156 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی …

مزید پڑھیں »

آیت اللہ خامنہ ای کو کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کر دیا گیا

تہران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ کو دوپہر سے پہلے کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کروایا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی ویکسین ‘کوو ایران برکت’ کا پہلا ڈوز تب انجیکٹ کروایا ہے جب ملک میں 80 سال کی عمر کے سارے افراد کو گزشتہ دو مہینے کے دوران ویکسین کا پہلا …

مزید پڑھیں »