جمعرات , 28 ستمبر 2023
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ

فلسطینی مزاحمت کے بیروت اجلاس نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کر دیں، تل ابیب بلبلا اٹھا، صیہونی ذرائع

مقبوضہ بیت المقدس:غاصب عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بیروت میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے رہنماؤں کی حالیہ ملاقات کا مطلب اسرائیل کے خلاف محاذ آرائی کی صورت حال میں اضافہ ہے۔ عبرانی میڈیا نے بیروت میں فلسطین کی تینوں تحریکوں حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے رہنماؤں کی حالیہ ملاقات کا تجزیہ …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا

یروشلم: سعودی عرب نے فلسطین اتھارٹی کے لیے پہلی بار اپنا سفیر مقرر کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری اردن سے دو روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچ گئے اور اپنی سفارتی اسناد صدر محمود عباس کو پیش کیں جسے قبول کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ سعودی سفیر نائف بن بندر السدیری …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد

ریاض: اسرائیل کے وزیر سیاحت ہایم کاٹز اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ یہ سعودی عرب میں اسرائیل کے کسی وزیر کا پہلا اعلانیہ دورہ ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس دورے سے وزیرِ سیاحت ہایم کاٹز سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر بن گئے۔ اس دورے کی اہمیت یوں بھی …

مزید پڑھیں »

اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گا

واشنگٹن: صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزے کے امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اسرائیل کو ایک ایسے خصوصی کلب میں شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں وہ ممالک شامل ہیں جنھیں ویزے کے بغیر امریکا میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اسرائیل …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا

بیت المقدس: اسرائیل کی پولیس کی سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے “کفارہ کی عید” کی یاد میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے اور مسلمانوں کو نکالنے کی کوشش کی۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر ہلڑ بازی کرنے والے یہودی آبادکاروں کی تعداد 600 سے زائد تھی۔ جنھوں نے مقدس مسجد کے صحن میں نعرے بازی کی …

مزید پڑھیں »

اسرائیل کی خلیجی ممالک سے تعلقات کی بحالی کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی صدر

تہران:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکا کی سرپرستی میں سعودی عرب سمیت خلیجی عرب ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اتوار کو سی این این کو انٹرویو میں ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ ایران …

مزید پڑھیں »

سعودی وفد کا مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کا دورہ متوقع

ریاض :ایک فلسطینی عہدیدار کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کا ایک وفد رواں ہفتے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع رام اللہ شہر کا دورہ کرے گا اور وہاں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرے گا ۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ فلسطین کیلئے مقرر کیے گئے سعودی عرب کے خصوصی نمائندے کی سربراہی میں وفد …

مزید پڑھیں »

کانگو کا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان قابل مذمت ہے:حماس

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جمہوریہ کانگو کے اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں حماس نے جمہوریہ کانگو کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا …

مزید پڑھیں »

جنست، خواتین اور حجاب کا مسئلہ، ایرانی معاشرے کو تقسیم کرنے کی مغربی کوشش ہے:صدر رئیسی

تہران: صدر مملکت نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ذرائع ابلاغ عامہ کا سامنا کیا ہے ، ان کے سوالوں کے جواب دیئے ہیں اور ملکی و غیر ملکی میڈیاہاؤسز کے نمائندوں کے ساتھ نشستوں میں ایران کا صحیح موقف بیان کیا ، لیکن امریکی اقوام تک صحیح بات کیوں نہیں پہنچنے دیتے ؟ اس بارے میں امریکی حکام …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری میں ناکامی ہوئی: اسرائیلی وزیراعظم

یروشلم:قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بالآخر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری میں انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ سما خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان روابط کی برقراری …

مزید پڑھیں »