ہفتہ , 20 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ

حماس اپنی شرطوں پر جنگ بندی منوا کر فلسطین کا فاتح بن گیا، لبنانی عالم دین

تہران:جمعیت علمائے صور لبنان کے سربراہ نے غزہ کی عارضی جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی شرائط منوا کر فلسطین فاتح قرار پایا۔ جمعیت علمائے صور لبنان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی یاسین العاملی نے غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ میں شہید ہونے والے لبنانی شہداء کی شہادت پر فخر کا …

مزید پڑھیں »

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے پیدا ہونے والی نفرتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مختلف ممالک میں، عالمی استکبار، غاصب اسرائیل اور امریکہ کی نسبت پیدا ہونے والی نفرتیں قابلِ قدر ہیں۔ سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین عبداللہ حاجی صادقی نے …

مزید پڑھیں »

حضرت صدیقہ طاہرہ (س) نے عملی طور پر امامت کا دفاع کیا:حجت الاسلام والمسلمین حسینی قزوینی

تہران:خطیب حرم حضرت فاطمه معصومه (س) نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا نے اپنے قول و فعل سے ولایت و امامت کا دفاع کیا۔ خطیب حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسینی قزوینی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ …

مزید پڑھیں »

دیلمان ڈسٹرائر (تباہ کن جہاز) کی ایرانی آرمی کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب

تہران:ایرانی ڈسٹرائر "دلمان” پیر کی صبح (27 نومبر 2023) کو مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی موجودگی میں آرمی نیوی کے شمالی بیڑے میں ایک سرکاری تقریب کے دوران شامل ہوا۔ دیلمان اسلامی جمہوریہ ایران کی سٹریٹیجک بحریہ نے ڈیزائن کی ہے اور میرین انڈسٹری کمپلیکس میں تعمیر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں »

طوفان الاقصیٰ آپریشن نے تل ابیب کو شدید معاشی دھچکا پہنچایا، صیہونی میڈیا کی رپورٹ

یروشلم: صیہونی میڈیا کے مطابق الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز نے اس حکومت کے اقتصادی شعبے کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔صیہونی میڈیا رپورٹوں نے غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے اقتصادی شعبے کو پہنچنے والے اقتصادی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل کی اسمال انڈسٹریز کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا …

مزید پڑھیں »

صیہونی حکومت کے خلاف مقدمے کے لئے الجزائر نے کارروائی شروع کر دی

الجزائر: ذرائع کے مطابق الجزائر عرب اور یورپی قانون دانوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اس کا مقصد غزہ پٹی پر حملے کے دوران نسلی تصفیہ کے جرم ميں صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ چلانا ہے۔ الجزائر الیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ الجزائر بار ایسو سی ایشن کی قومی یونین کے سربراہ نے اس بارے …

مزید پڑھیں »

فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی ہماری ریڈ لائن ہے: اردنی وزیراعظم

عمان :اردن کے وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی ہماری ریڈ لائن ہے اور اسرائیل کا یہ اقدام اردن کے ساتھ صلح معاہدے میں رخنہ اندازی ہے۔ اردن کے وزیراعظم بشر الخصاونہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کرنا امن کے خلاف اور درحقیقت اعلان جنگ اور دشمنانہ اقدام …

مزید پڑھیں »

نیتن یاہو کو سیاسی بغاوت کا خوف ستانے لگا

یروشلم:غاصب اسرائیل کی حکمراں جماعت لیکڈ پارٹی کے ایک سینیئر رکن نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی ساتھی جماعت کے ارکان کی جانب سے سیاسی بغاوت کا خوف لاحق ہے۔ صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق لیکڈ پارٹی کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل …

مزید پڑھیں »

فلسطین، معاہدے کے تحت غیر ملکیوں سمیت مزید 13 صہیونی یرغمالی رہا کردئے، القسام بریگیڈز

مقبوضہ بیت المقدس:حماس کی ذیلی شاخ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت مزید 13 اسرائیلی اور کئی غیر ملکی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کیا گیا ہے جن میں سے تین کا تعلق تھائی لینڈ اور ایک کا روس سے ہے۔ صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کا تیسرا گروہ اسرائیل …

مزید پڑھیں »

غزہ کے بارے میں اسرائیلی فوج کے دعوے جھوٹے ہیں۔ صیہونی میڈیا

یروشلم:ایک صہیونی اخبار نے غزہ پر حملے کے بعد بھی فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے خلاف صہیونی فوج کی کمزوری اور پٹی کے مختلف علاقوں پر حماس تحریک کے کنٹرول کا اعتراف کیا ہے۔ المیادین نے خبر دی ہے کہ صہیونی اخبار یسرائیل الیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں عسکری امور کے اپنے نمائندے لیلاخ شوفال کے حوالے سے لکھا ہے: حالیہ …

مزید پڑھیں »