بدھ , 19 جنوری 2022

مشرق وسطیٰ

جنگ بندی کا آغاز، فلسطینی جیت کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

غزہ: غزہ پر گیارہ دنوں کی وحشیانہ جارجیت کے بعد صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں جشن کا ماحول ہے ۔ اسرائيل کے ٹی وی چینل -12 نے بتایا ہے کہ جنگ بندی پر دو بجے سے عمل در آمد شروع ہو گيا ۔ صیہونی …

مزید پڑھیں »

رہبرانقلاب اسلامی کے نام حماس کے سربراہ کا ایک اور خط

غزہ: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبرانقلاب اسلامی کے نام ایک اور خط ارسال کرکے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے مطلع کرتے ہوئے صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کو روکنے کے لئے عرب و اسلامی ملکوں نیز بین الاقوامی برادری سے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے اپنے تازہ خط …

مزید پڑھیں »

دشمن کے ساتھ جنگ کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا ہے: جنرل قاآنی کا عزالدین قسام کے نام خط

تہران: سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی نے عزالدین قسام بریگيڈ کے کمانڈر محمد الضیف کے نام ایک خط میں انہیں زندہ شہید کے لقب سے یاد کیا ہے۔ جنرل قاآنی نے جمعرات کے روز عزالدین قسام بریگيڈ کے کمانڈر محمد الضیف کے نام ایک مراسلے میں کہا ہے کہ دشمن کے ساتھ جنگ کے ایک نئے مرحلے کا آ‏غاز …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی کابینہ کی غزہ میں جنگ بندی سے موافقت

تل ابیب: اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نے غزہ پر گیارہ دن تک وحشیانہ اور خون ریز حملوں اور اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔11دن میں اسرائیلی حملوں کے دوران 242 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 67 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ1 لاکھ …

مزید پڑھیں »

سلامتی کونسل انسانی حقوق کی قربان گاہ ہے: ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ امریکہ نے سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی قربان گاہ بنادیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ ” علی باقرکنی” نے کہا ہے کہ امریکی آقاؤں نے انسان اور انسانیت کے خلاف تشدد کو بڑھاوا دے کرسلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی قربان گاہ میں تبدیل …

مزید پڑھیں »

غزہ پر دوبارہ قبضہ خارج از امکان نہیں: صیہونی وزیراعظم کی گیدڑ بھپکی

تل ابیب: امریکی حمایت یافتہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کے اپنے عزائم کا اعلان کیا ہے۔ خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر دوبارہ قبضہ خارج از امکان نہیں ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو نے 70 سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ …

مزید پڑھیں »

آئرن ڈوم مکڑی کا جالہ، صیہونی کابینہ کا ہنگامی اجلاس نہ ہوسکا

تل ابیب: خودساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کو حیفا پر راکٹ باری کے سبب ملتوی کردیا گیا۔ بعض ذرائع نے ساحلی شہر حیفا پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں سکیورٹی امور سے متعلق صیہونی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے التوا میں پڑجانے کی خـبردی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بنیامین …

مزید پڑھیں »

تل ابیب سے بڑے پیمانے پر صیہونیوں کا فرار

تل ابیب: حماس کے میزائلوں کے خوف سے تل ابیب میں بسائے گئے صیہونی وہاں سے غرب اردن کی جانب فرار کر رہے ہیں- العالم کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں بسائے گئے صیہونی استقامتی تحریک حماس کے حملوں کے خوف کے مارے وہاں سے گروہ در گروہ غرب اردن کی جانب بھاگ رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق …

مزید پڑھیں »

نتین یاہو کا امریکی حکام سے غزہ آپریشن مکمل کرنے کے لئے دو تین دن کا مطالبہ

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو نے غزہ پر حملے بند کرنے کے لئے امریکی انتظامیہ سے دو تین دن کی مہلت مانگی ہے۔ مغربی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق امریکی حکام نے نیتان یاہو سے اتوار اور سوموار کے دن غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیالیکن نیتان یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی …

مزید پڑھیں »

عراق میں قابض امریکی فوج کے دو لاجسٹک قافلوں پر حملہ

بغداد: عراق، ناصریہ اور دیوانیہ میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروانوں کے راستے میں بم دھماکے ہوئے ہیں عراقی میڈیا نے بتایا ہے کہ پہلا امریکی فوجی قافلہ منگل کی سہ پہر عراق کے جنوبی صوبے دیوانیہ میں "دیوانیہ- بغداد” ہائی وے پر سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنا تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس …

مزید پڑھیں »