بدھ , 24 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ

افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ میں ایران کا اظہار تشویش

نیویارک: افغان عوام کے اثاثوں کی بحالی ہر قسم کی سیاست بازی اور شرطوں کے بنا انجام پانی چاہئے، یہ مطالبہ ایران نے اقوام متحدہ میں دہرایا ہے۔ مغربی ممالک منجملہ امریکہ نے مختلف بہانوں سے افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کر دیا ہے۔ طالبان حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ چونکہ گزشتہ بیس سال کے دوران افغانستان …

مزید پڑھیں »

فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی چڑھائی، پینتیس فلسطینی گرفتار

شیخ جراح: صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں جھڑپ ہوئی، جس کے دوران 35 فلسطینی گرفتار ہوئے۔ روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں اور شیخ جراح پر حملہ کیا اور دوران صیہونی فوجیوں نے کم سے کم 35 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ …

مزید پڑھیں »

داعش کے حامیوں کی سعودی عرب میں کانفرنس میں شرکت، عراقی عوام میں شدید غصہ

بغداد: صوبہ نینوا کے قبائل کے ترجمان نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی کانفرنسوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد عراق کے شیعہ مسلمانوں کے احساسات و جذبات کو بھڑکانا ہے۔ المعلومه کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے صوبہ نینوا کے قبائل کے ترجمان «مزاحم الحویت» نے کہا ہے کہ عراق …

مزید پڑھیں »

ہم لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے آمادہ ہیں: سید حسن نصراللہ

بیروت: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ لبنان میں پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے اور اسے ملتوی کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں، لبنان کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی انتخابات کی طرف …

مزید پڑھیں »

امریکی صدر کے لاشعور میں ایران چھایا ہوا ہے

امریکی صدر کو خواب میں بھی ایران کی یاد آتی ہے۔ ایران امریکی حکام کے اعصاب پر اس حد تک سوار ہے کہ انھیں ہر وقت اور ہر جگہ ایران ہی ایران دکھائی دیتا ہے۔ اس کی ایک زندہ مثال ابھی کل کا واقعہ ہے کہ جب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کے دوران …

مزید پڑھیں »

مشرقی یروشلم سے فلسطینی خاندانوں کی بے دخلی پر پابندی عائد

تل ابیب: اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مشرقی یروشلم سے چار فلسطینی خاندانوں کی بے دخلی پر پابندی عائد کردی۔ یہ جگہ شیخ جراح کے پڑوس میں واقع ہے جہاں یہودی آباد کار گروپوں نے کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جسٹس اسحاق امیت نے تین ججوں کے پینل کے فیصلے …

مزید پڑھیں »

یوکرین تنازع پر ترکی نے نوے سال پرانا عالمی معاہدہ فعال کردیا

انقرہ: ترکی نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے پیشِ نظر جنگی جہازوں کیلئے اہم سمندری گزرگاہوں کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی نے یہ انتہائی قدم یوکرین کی جانب سے کیے جانے والے مطالبے کے بعد اٹھایا ہے جس میں 90 سال پرانے عالمی معاہدے کو فعال کرنے کا کہا گیا …

مزید پڑھیں »

ایران میں قرآن کریم کے اڑتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز

تہران: اڑتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا فن کے شعبے میں بیرونی ممالک کے 62 نمائندوں کی شرکت سے آغاز کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، 38 ویں بین الاقوامی قرآن پاک مقابلوں کا منگل کی شام کو 7 بجے میں آرٹس سنٹر کے اندیشہ ہال میں مقابلوں کے مرکزی حصے بالغوں کے ساتھ ساتھ اور طلباء اور بصارت سے محروم …

مزید پڑھیں »

یمن سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کے امن پر منفی اثرات مرتب ہوں گے: ایران

تہران: ایرانی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے بحران پر سلامتی کونسل کی قرارداد، اس میں استعمال ہونے والے لٹریچر کے امن کے لیے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور تنازع کے فریقین کے موقف میں مزید تقسیم ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ” نے یمن سے متعلق سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کے رد عمل …

مزید پڑھیں »

عراق میں امریکی دہشتگرد پھر نشانہ بنے

بغداد: میڈیا ذرائع نے جنوبی عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو لیجسٹک کارروانوں پر حملے کی خبر دی ہے۔ صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو جنوبی عراق کے صوبہ المثنی کے صدر مقام السماوہ میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو لیجسٹک کاررواں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراقی گروہوں کی تاکید ہے کہ حکومت عراق پارلیمان میں …

مزید پڑھیں »