جمعہ , 1 جولائی 2022

مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو حراست میں لے لیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے جمعرات کے روزایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو مسجد سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کے ترجمان فراس الدبس نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے قبلہ اول کے محافظ علی احمد کو باب الاسباط سے باہر آتے ہوئے گرفتار کیا جس کے بعد …

مزید پڑھیں »

فلسطین کی صورت حال المناک ہے، ریاض المالکی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے وزیر خارجہ نے فلسطین کی صورت حال کو المناک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق …

مزید پڑھیں »

سعودی وزیرخارجہ ولی عہد کا خصوصی پیغام لے کر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل جبیر ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر کل پاکستان آئیں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورکابینہ نے بہترین خارجہ پالیسی اپنانے، کشیدہ صورتحال میں بہترین سفارتکاری پروزارت خارجہ کومبارکباد پیش کی، ہم …

مزید پڑھیں »

وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری، القسام مراکز کو نشانہ بنایا گیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مراکز پر بمباری کی۔ اسرائیلی طیاروں‌نے غزہ کے وسط میں جنوب مغربی دیر البلح میں القسام بریگیڈ کے مراکز کو نشانہ بنایا۔ نامہ نگاروں کے مطابق صہیونی فوج نے …

مزید پڑھیں »

مصر میں ٹرین حادثہ، 24 مسافر ہلاک، وزیر برائے ٹرانسپورٹ مستعفی

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ہولناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 24مسافر ہلاک جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملکی دارالحکومت قاہرہ میں ریلوے اسٹیشن پر خطرناک ٹرین حادثے میں چوبیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ملکی وزیربرائے ٹرانسپورٹ ہشام عرفات نے اپنے عہدے سے استعفیٰ …

مزید پڑھیں »

غزہ میں جہادی مہم کے دوران القسام کمانڈر شہید

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کا ایک نوجوان کمانڈر جنوبی غزہ میں جہادی مہم کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔ عبسان الکبیر میں ایک تربیتی مشق کے دوران مجاھد محمد ابراہیم قدیح سرنگ میں حرکت قلب بند ہونے …

مزید پڑھیں »

اسیران کے حقوق کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں‌ گے:اسماعیل ھنیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیلی زندانوں میں قید اسیران کے حقوق کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا۔حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس تحریک اسیران کی سپریم فالو اپ …

مزید پڑھیں »

اسرائیل دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے، انٹونیو گوترش

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل دہشت گرد گروہوں کی مدد کرتا ہے۔صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہوں منجملہ تحریرالشام یا جبہت النصرہ کو ہتھیار، پیسہ اور طبی …

مزید پڑھیں »

ایرانی صدر کا جواد ظریف کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیرخارجہ جواد ظریف کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا تاہم ایرانی صدر نے مسترد کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا …

مزید پڑھیں »

شامی صدر بشارالاسد کا دورہ تہران، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) شامی صدر بشار الاسد نے شام کے تنازع کے آغاز کے بعد اپنے پہلے دورہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔پیغامات بھیجنے والی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر شامی ایوان صدر کے اکاؤنٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بشارالاسد نے تنازع کے دوران شام کے لیے ایران کی جانب سے کیے گئے اقدمات …

مزید پڑھیں »