بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملے بند کرانے کا مطالبہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر یمن پر سعودی اتحاد کے حملے بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارک لوکاک نے یمن سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے دو ملین بچے سعودی …

مزید پڑھیں »

عالمی برادری نتن یاہو کے خلاف سخت ردعمل دکھائے، فلسطینی وزیرخارجہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی انتظامیہ کے وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ غرب اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے اسرائیلی وزیراعظم کے ممکنہ اقدام کے خلاف سخت ردعمل کا مظاہرہ کرے۔اسرائیلی وزیرا‏عظم نتنیاہو نے اس سے پہلے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات کے بعد وہ غرب اردن کے ایک حصے کو …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کا پر تعیش ترین سینما

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں جہاں گزشتہ سال 35 برس بعد فلموں کی نمائش کی اجازت دی گئی تھی، وہیں ملک کے مختلف شہروں میں سینما گھر بھی کھولے گئے تھے۔سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت آنے والے چند سال میں 100 سے زائد سینما گھر کھولے جانے ہیں اور اس منصوبے پر عمل درآمد کے تحت تیزی سے …

مزید پڑھیں »

نیتن یاھو سے غیر مشروط ملاقات کے اعلان پر حماس کی صدر عباس پر تنقید

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے صدر محمود عباس کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کے اعلان پر شدید تنقید کی ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ صدر عباس کی طرف سے نیتن یاھو کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کااعلان قوم کی توہین ہے۔ صدر عباس فلسطینی قومی قوتوں کے ساتھ مذاکرات اور …

مزید پڑھیں »

’بحرین حزب اللہ‘ تنظیم کی تشکیل، 138 افراد کو قید کی سزائیں

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی ملک بحرین کی عدالت نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی طرز پر ’بحرین حزب اللہ‘ تنظیم تشکیل دینے کی کوشش پر 138 افراد کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے انہیں قید کی سزائیں سنادی۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے 138 افراد کے خلاف مقدمے اور سنائی جانے والی سزا کی تصدیق کی۔ دوسری …

مزید پڑھیں »

ایرانی وزیر خارجہ کا سرکاری وفد کے ہمراہ دورہ شام

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کے ھمراہ آج منگل کے روز سرکاری دورے پر دمشق پہنچ گئے.اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اس دورے میں شام کے اعلی حکام من جملہ شام کے صدر بشار اسد، پارلیمنٹ کے اسپیکر حموده صباغ اور وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات کے دوران …

مزید پڑھیں »

امریکہ نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی:ترجمان گارڈین کونسل

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ کی گارڈین کونسل کے ترجمان نے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کو امداد دینے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے ان کی پستی اور انسانیت کے خلاف ان کی سازشوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔اسلامی جمہوریہ کی …

مزید پڑھیں »

عوامی حمایت سپاہ پاسداران کا بہت بڑا اور عظیم سرمایہ ہے؛ جنرل محمد علی جعفری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے عوام کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمایت کو بہت بڑا سرمایہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن دم توڑ رہا ہے اور وہ آخری سانسیں لے رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب …

مزید پڑھیں »

سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکی شہری کام نہیں کرسکتے

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی نے فاسٹ فوڈ کے مرکز میں سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکیوں کو ملازم رکھنے پر 40 ہزار ریا جرمانہ عائد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ فوڈ کمپنی کے سینٹر میں وزارت صحت نے سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکیوں کو ملازم رکھنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا وزارت محنت …

مزید پڑھیں »

اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹی میں فوجی اڈے کی موجودگی کا انکشاف

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے ایک موقر اخبار ‘ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ القدس میں قائم صہیونی عبرانی یونیورسٹی میں ایک فوجی اڈہ قائم کیا گیا ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس کے ماتحت ‘حفزیلت’ نامی ایک یونٹ کے اہلکاروں کو عبرانی یونیورسٹی میں تعینات کیا گیا ہے۔ عبرانی یونیورسٹی میں موجود اسرائیلی فوجیوں …

مزید پڑھیں »