بدھ , 24 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ

فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی

غزہ: اسرائیل کی جاری جارحیت کے جواب میں فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کی۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح ایک فلسطینی نوجوان نے غرب اردن کے جباره چیک پوسٹ پر شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی فوجی پر گاڑی چڑھا دی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوا تاہم اسرائیل کے دہشتگرد فوجیوں …

مزید پڑھیں »

پابندیوں کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے: ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر نے کہا ہے کہ وہ پوری طاقت و توانائی کے ساتھ ملک پر عائد ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے درپے رہیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کی شب ایرانی عوام کو براہ راست خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ویانا مذاکرات میں ایران کی جانب سے ظالمانہ پابنیوں کے خاتمے …

مزید پڑھیں »

رشتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پاکستانی بحریہ اسکواڈرن ایران پہنچ گیا

بندر عباس: ایران اور پاکستان کے درمیان بحری تعاون دونوں دوست، ہمسایہ اور مسلمان ملکوں کے درمیان گہرے اسٹریٹیجک تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔ یہ بات ایرانی بحریہ کے فرسٹ ریجن کے ڈپٹی کمانڈر کیپٹن قادر وظیفہ نے بندرعباس میں پاکستانی بحریہ کے اسکواڈرن کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کیپٹن قادر وظیفہ کا کہنا تھا …

مزید پڑھیں »

صیہونی فوجیوں کی بربریت، ایک فلسطینی نوجوان شہید

بیت المقدس: مقبوضہ قدس میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل ایک فلسطینی نوجوان کو مقبوضہ قدس کے علاقے باب العامود میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ یاد رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجی آئے روز مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں پر …

مزید پڑھیں »

شام میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

دمشق: مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور میں کونیکو آئل فیلڈ میں امریکہ کے فوجی اڈے پر 3 راکٹ داغے گئے۔ ابھی تک ان حملوں کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم کہا جا رہا …

مزید پڑھیں »

سعودی جنگی طیاروں کی صنعا پر بمباری

صنعا: یمنی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ جارح سعودی فوجیوں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے کل یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقوں النهضه پر 3 مرتبہ اور مذبح پر ایک مرتبہ وحشیانہ بمباری کی۔ جارح سعودی عرب کے …

مزید پڑھیں »

صدر رئیسی آج رات عوام سے خطاب کریں گے

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آج رات ٹی وی چينل ایک کے ذریعہ عوام سے خطاب کریں گے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر رئيسی کا عوام سے یہ تیسرا خطاب ہوگا۔ محمد مہدی رحیمی نے اپنے ٹوئیٹر میں لکھا ہے کہ صدر رئیسی آج رات 9 بجے کی خبروں کے بعد ایرانی عوام سے براہ …

مزید پڑھیں »

عراقچی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے کا افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال

تہران: خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سکریٹری نے افغان عوام کی مدد میں اقوام متحدہ کے کردار سے ایران کی حمایت پر زور دیا۔ ایرانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سکریٹری ‘سید عباس عراقچی’ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے ‘مت کنودسن’ کے ساتھ ایک ملاقات میں اس ملک کی موجودہ صورتحال، سیکیورٹی مسائل، داعش کی …

مزید پڑھیں »

نطنز میں دھماکہ نہیں ہوا بلکہ میزائل سسٹم کا تجربہ کیا گیا: ایرانی فوج کے ترجمان

تہران: ایران کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نطنز میں میزائل سسٹم کا تجربہ کیا گیا۔ ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان شاہین تقی خانی نے کہا ہے کہ علاقے میں تعینات سسٹمز کا جائزہ لینے کے لیے نطنز میں میزائل سسٹم کا تجربہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ …

مزید پڑھیں »

متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر تہران کا دورہ کریں گے

تہران: متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر "شیخ طحنون بن زاید” پیر کے روز ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی، جو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندے بھی ہیں، کی سرکاری دعوت پر منعقد ہو رہا …

مزید پڑھیں »