منگل , 19 اکتوبر 2021

مشرق وسطیٰ

موساد کی خونخوار جاسوس کی موت

تل ابیب: صیہونی حکومت کی مشہور جاسوس اور متعدد فلسطینی رہنماؤں کی قاتل کی موت ہو گئی۔ صیہونی حکومت کی خونخوار خفیہ ایجنسی موساد کی ایک مشہور جاسوس یائیل مان جس نے لبنان میں فلسطینی مزاحمت کے کئی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ اور شہادت میں اہم کردار ادا کیا 85 سال کی عمر میں ہلاک ہوگئی۔ فارس نیوز ایجنسی کی …

مزید پڑھیں »

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری

غزہ: جنگ بندی کے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے تین مقامات پر میزائل گرائے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے چند منٹ کے وقفے سے غزہ میں تین الگ الگ مقامات پر چار میزائل گرائے۔ جنوبی غزہ میں صلاح الدین کے مقام پر دو میزائل حملے کیےگئے تاہم ان حملوں میں …

مزید پڑھیں »

صہیونی وزیرجنگ سے محمود عباس کی ملاقات پر فلسطینی گروہوں کا شدید احتجاج

یروشلم: صیہونی وزیر جنگ سے فلسطینی انتظامیہ کے صدر کی ملاقات کو فلسطینی گروہوں نے شہدا کے خون سے غداری اور ملت فلسطین کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صیہونی حکومت کے سفاک وزیر جنگ بنی گانٹز سے فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کی ملاقات پر ردعمل ظاہرکرتے …

مزید پڑھیں »

ایران سعودی عرب مذاکرات کوئی نئی بات نہیں: ترجمان وزارت خارجہ

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے بغداد میں تہران اور ریاض کے درمیان مذکرات کو پہلے سے جاری مذاکرات کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی طرح ایران کے صدر رجائی اور وزیراعظم باہنر کے یوم شہادت پر ان دونوں شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ …

مزید پڑھیں »

صیہونی وزیر کا اعتراف، حماس سے مقابلہ نہیں کر سکتے

تل ابیب: صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ ہم حماس کے مقابلے میں دفاع کی طاقت نہیں رکھتے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے شکست کھا چکی ہے۔ صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات یواز ہندل نے پیر کے روز حماس …

مزید پڑھیں »

لبنان، بیروت میں دھماکہ، تین افراد جاں بحق

بیروت: لبنان کے برج البراجنہ علاقے میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کے میڈیا ذرائع نے بیروت میں واقع برج البراجنہ میں دھماکے کی خبردی ہے۔ النشرہ ویب سائٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا کہ دھماکہ گیزر بنانے والے ایک کارخانے میں ہوا۔دھماکے کی خبر کے بعد …

مزید پڑھیں »

امریکی ہتھیار طالبان کے قبضے میں آجانے سے آل سعود کو تشویش

ریاض: سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے افغانستان کی صورتحال اور ایران نیز پاکستان کے کردار پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے امریکی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے …

مزید پڑھیں »

عراق میں داعش کے متعدد سرکردہ دہشتگرد ہلاک

بغداد: عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ کرکوک میں دہشتگرد گروہ داعش کے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر داعش کے سرگرم دہشتگردوں کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر …

مزید پڑھیں »

سعودی فوجی اہداف پر ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

صنعا: جنوبی یمن میں واقع سعودی اتحاد کے العند فوجی ٹھکانے پر یمن کی مسلح افواج کے ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ عرب پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن کے صوبے لحج میں العند فوجی چھاؤنی پر تین میزائل حملوں میں سعودی اتحاد کے 30 فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ 60 فوجی اہلکار زخمی …

مزید پڑھیں »

حماس کا اسرائیل کو انتباہ

غزہ: اسلامی استقامتی تحریک حماس نے یہ بات زور دے کر کہی ہے،کہ غزہ کے محاصرے اور اس علاقے میں انسانی بحران میں پیدا ہونے والی شدت کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوگی۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اتوار کے روز اپنے بیان میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ کے حوالے …

مزید پڑھیں »