جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان

سائفر کیس میں اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سائفر کیس میں اسد عمر کی 29 اگست تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔اسدعمر نے اپنے وکلاء کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی تھی،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسدعمر شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں، ضمانت دی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسدعمر کے خلاف سائفرکیس سیاسی …

مزید پڑھیں »

زرتاج گل کے گرد اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ، گرفتاری کے لیے چھاپے

لاہور: اینٹی کرپشن نے سابق وزیر مملکت و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔ترجمان کے مطابق سابق ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ شہری اسفند جنید کی جانب سے زرتاج گل اور ان کے شوہر …

مزید پڑھیں »

صدر فیصلے پر نظر ثانی کریں اور معاملے کی تحقیقات کرائیں، برطرف سیکرٹری کا صدر کو خط

اسلام آباد: صدر مملکت کو تحریر کردہ مراسلے میں سیکرٹری وقار احمد نے ڈاکٹرعارف علوی سے انہیں عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) یا کسی اور ایجنسی کے ذریعے تحقیقات کراسکتے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب صدرمملکت …

مزید پڑھیں »

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا

لاہور: ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ کمیشن معاملے کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن میں جاری توہینِ کمیشن کی کارروائی کے خلاف سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ؛ شوگرملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی شوگر ملز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت نیب کے وکیل نے کہا کہ ضمانت …

مزید پڑھیں »

بٹگرام؛ چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اساتذہ و بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے

بٹگرام:آلائی پاشتو میں رسی ٹوٹ جانے سے چیئر لفٹ پھنس کر ہوا میں معلق ہوگئی جس میں اساتذہ و بچوں سمیت 8 افراد سوار ہیں۔ذرائع کے مطابق رسی ٹوٹنے سے پھنسنے والی لفٹ کی اونچائی سیکڑوں فٹ ہے اور مقامی لوگ امدادی کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج نے بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کے …

مزید پڑھیں »

تہران ریاض تعلقات کی بحالی عالم اسلام کے لیے باعث فخر ہے، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کو خوش آیند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ریاض امت مسلمہ کو درپیش مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ صدرعارف علوی نے سعودی وزیرحج توفیق بن فیضان الربیعہ کی سربراہی میں آنے والے سعودی …

مزید پڑھیں »

چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اٹک جیل میں ناروا سلوک بارے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ نے رپورٹ پیش کر دی۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان نے 15 اگست کو اٹک جیل کا دورہ کیا، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شفقت اللہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے عین باہر …

مزید پڑھیں »

صدر نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر کوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا، وقار احمد

اسلام آباد: صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر کوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا تھا۔صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد نے ” دنیا نیوز” پر آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے دونوں بلوں …

مزید پڑھیں »

آفیشل سیکرٹ ایکٹ: سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعتوں کے لیے اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک میں پہلی سپیشل عدالت قائم کر دی گئی ہے جس میں سائفر کیس میں گرفتار وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی …

مزید پڑھیں »