جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان

کرپشن کیس میں پرویز الٰہی کا ریمانڈ منظور، 29 اگست تک نیب کے حوالے

لاہور: احتساب عدالت نے سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس کے کیس میں 29 اگست تک پرویز الٰہی کا ریمانڈ منظور کرلیا۔دوران سماعت نیب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے مزید 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور …

مزید پڑھیں »

سانحہ جڑانوالہ معاشرے میں موجود ایک مرض

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر بہت دکھی ہیں، یہ واقعہ معاشرے میں موجود ایک مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔جڑانوالہ میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتوں کے جان و مال پر اگر کوئی بھی شخص ظلم کرتا ہوا پایا گیا …

مزید پڑھیں »

نگراں وزیر قانون کی چیف جسٹس سے ایک گھنٹے طویل ملاقات

اسلام آباد: نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دونوں شخصیات کی یہ اہم ملاقات سپریم کورٹ میں ہوئی، جس کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ بعد ازاں نگران وزیر قانون صحافیوں کے سوال کا جواب دیے بغیر …

مزید پڑھیں »

انسداد دہشتگردی عدالت؛ ایمان مزاری اور علی وزیر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 24 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا …

مزید پڑھیں »

9 مئی؛ حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی: 9 مئی واقعات کے سلسلے میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر …

مزید پڑھیں »

صدر کے عہدے پر قبضے کی سازش کی جا رہی ہے، بیرسٹر سیف

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے صدر مملکت کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے عہدے پر قبضے کی سازش کی جا رہی ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ قانون سازی کے لیے صدرِ مملکت کی منظوری ضروری ہے، صدر آرٹیکل 75(1) کے تحت بل کو …

مزید پڑھیں »

اسد عمر اسلام آباد سے ’لاپتا‘، سائفر کیس میں گرفتاری کی قیاس آرائیاں

اسلام آباد:سابق وزیرخارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں گرفتاری اور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیے جانے کے بعد سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر بھی اسلام آباد سے ’لاپتا‘ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے گزشتہ روز قیاس …

مزید پڑھیں »

بلز پر دستخط کی تردید: سیاسی مخالفین کی صدر مملکت پر کڑی تنقید

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے مخالفین سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہ کرنے کے صدر مملکت کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا …

مزید پڑھیں »

بابوسر ٹاپ پر ڈکیتی کی واردات، فائرنگ سے سیاح جاں بحق

چلاس: ضلع دیامر کی حدود بابوسر ٹاپ پر رات گئے ڈکیتی کی واردات پیش آئی اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیاح جاں بحق ہوگیا۔دیامر پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے سڑک کو پتھر ڈال کر بند کردیا اور ایک کار کو روکنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے گاڑی کا رخ موڑ کر بھگانے کی کوشش کی تو اسی …

مزید پڑھیں »

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمات پر سماعتوں کیلیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمات پر سماعتوں سے متعلق ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین خصوصی عدالت کے جج مقرر کیے گئے ہیں۔ ابوالحسنات ذوالقرنین آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کریں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے …

مزید پڑھیں »