جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان

سائفر کیس: ملزمان کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت

اسلام آباد: سائفر کیس میں عدالت نے دو ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت دے دی۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی نے پہلی بار جیل عدالت کی کارروائی دیکھی جبکہ آئندہ تاریخ پر چیئرمین پی …

مزید پڑھیں »

اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر چل رہا ہے، نگران وزیراعظم

تاشقند: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسرائیل کو فرعون کے نقش قدم پر چلنے والا قرار دے دیا۔ازبکستان کے شہر تاشقند میں 16 ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ موسیٰ ؑ کی پیدائش پر فرعون نے بچوں کو قتل کیا اور اب بدقسمتی سے جو …

مزید پڑھیں »

بشری بی بی کے خلاف ن لیگ نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے، شیرافضل مروت

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاکستان پہنچنے پر ان سے مدبرانہ کردار کی توقع تھی۔شیرافضل مروت نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس چئیرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے کر رہا ہوں، عمران خان کی کی اہلیہ کے خلاف مسلم لیگ ن نے ایک نیا …

مزید پڑھیں »

جنرل (ر) فیض نے مجھے جیل بھیجا وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا، علیم خان

ٹیکسلا: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر)فیض نے مجھے جیل بھیجا وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا، عمران خان جو کہتے تھے سب کو رلاؤں گا آج خود جیل میں بیٹھے رو رہے ہیں۔ ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) علیم خان نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کے علی نوازاعوان اور عامرڈوگر بھی مانسہرہ سے گرفتار

‏مانسہرہ: تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں سابق ایم این اے مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدررضااللہ خان کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔ رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب ابھی تک پولیس یا کسی بھی …

مزید پڑھیں »

پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں، فواد حسن فواد

اسلام آباد: نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں، پی آئی اے کے نقصان کی فہرست بہت لمبی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی کوئی ڈید لائن نہیں ہے تاہم نجکاری پر کافی …

مزید پڑھیں »

علامہ اقبال کا یومِ ولادت، مزار پر گارڈز کی تبدیلی

لاہور:لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔علامہ محمد اقبال کے 146ویں یومِ پیدائش پر آج پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال کے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزارِ …

مزید پڑھیں »

بلوچستان میں قدم جمانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا باپ پارٹی کو ساتھ ملانے کا امکان

اسلام آباد:سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا آئندہ ہفتے بلوچستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات کے پیشِ نظر ایم کیو ایم (پاکستان) کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے بھی ہاتھ ملایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دورہ بلوچستان کے دوران نواز شریف کی کچھ الیکٹیبلز سے …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحتی پروگرام کا آغاز، ‘سکھ یاترا بکنگ پورٹل’ کا افتتاح

لاہور:پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے”سکھ یاترا بکنگ پورٹل“ کا افتتاح کیا۔”سکھ یاترابکنگ پورٹل” کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے، پورٹل کے ذریعے آمدورفت کے لئے گاڑی کا انتخاب بھی کیا جا سکے گا جبکہ سکیورٹی سروسز ہائر کرنا …

مزید پڑھیں »

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے استفسار پر ایف آئی اے پراسکیوٹر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پر جرم کے ارتکاب میں معاونت اور سہولت کاری کا الزام ہے، عدالت ہمیں پندرہ سے …

مزید پڑھیں »