جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

آرمی چیف کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

باکو:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی صدر آذربائیجان الہام علیوف سے ملاقات، عالمی سطح پر دونوں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر گفتگو کی گئی اور دونوں ریاستوں اور مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر …

مزید پڑھیں »

افغان باشندوں کی واپسی کا عمل سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

اسلام آباد:افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہو گیا، منصوبہ کے مطابق افغان باشندوں کے لئے قائم شدہ کیمپس یا ان کی نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کے سبب اب تک ایک لاکھ 26 ہزار …

مزید پڑھیں »

شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبعیت خراب، اسپتال منتقل کرنے کی اجازت

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ : ٹی ایل پی کی فارن فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک لبیک کی فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے فنڈنگ کا معاملہ ایک ماہ میں حل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے خلاف نظر …

مزید پڑھیں »

اگر عسکری حمایت نہیں کر سکتے تو حماس کو اسلحہ دے دیں:سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حماس اور فلسطین کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بہت ہو گئی اخلاقی اور سفارتی حمایت، عسکری حمایت کی ضرورت ہے اگر عسکری حمایت نہیں کر سکتے تو اسلحہ دے دیں۔ سینٹ نے غزہ ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے خلاف قرار داد منظور کر لی جبکہ …

مزید پڑھیں »

پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ، طلبہ کیلئے ماسک لازمی قرار

لاہور: انسداد سموگ اقدامات، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت کئی گھنٹے طویل اجلاس، حکومت اور ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ماہرین ماحولیات نے سموگ سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی کہ سکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، جس پر پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے …

مزید پڑھیں »

صدر سے اردن، ہولی سی، جمہوریہ چیک، برونائی، قطر کے سفراء کی ملاقاتیں، سفارتی اسناد پیش کیں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اردن، ہولی سی، جمہوریہ چیک، برونائی دارالسلام اور قطر کے نامزد سفراء نے ملاقاتیں کیں۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کے دوران سفراء نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں، صدر مملکت نے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا …

مزید پڑھیں »

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 340 ارب ڈالر درکار ہیں: ڈاکٹر شمشاد اختر

اسلام آباد:  نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے7 سالوں میں 340 ارب ڈالرز درکارہیں۔ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے پاکستان کو بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے، پاکستان کی کمپنیاں بین الاقوامی سطح پرفنانسنگ حاصل کرسکتی ہیں، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان بنا لیا …

مزید پڑھیں »

افغانوں کو بلیک میل اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانوں کو بلیک میل اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن کے معاملے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے اس …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت 464 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے، انہوں نے کل 1706ووٹ حاصل کیے،حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالقدوس 1242 ووٹ لے سکے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے کل 3756 ووٹرز نے حق رائے …

مزید پڑھیں »