ہفتہ , 30 ستمبر 2023

پاکستان

حضرت امام حسینؑ کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد، کراچی، لاہور: ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں لاہور، کراچی ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں روایتی جلوس اور تعزیے برآمد کئے جائیں گے اور اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ …

مزید پڑھیں »

شہریار آفریدی گرفتاری : ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز پر فردِ جُرم عائد

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او آرڈر میں اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز پر فرد جرم عائد کر دی۔ ڈی سی اسلام آباد اور ایس پی آپریشنز کے خلاف ایم پی او آرڈر سے متعلق اختیارات سے تجاوز کرنے پر …

مزید پڑھیں »

آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: سندھ بار کونسل نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کا معاملے پر سندھ بار کونسل نے دونوں قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں قوانین پر صدر …

مزید پڑھیں »

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ اور نوجوان بیٹا قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقےکورنگی نمبر دو میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا۔زمان ٹاؤن پولیس کے مطابق کورنگی نمبر دو میں واقع پرنس بک اسٹال کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 70 سالہ محمد حسین اور 37 سالہ بیٹا اسد حسین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگئے۔ عینی …

مزید پڑھیں »

چترال: افغان سرزمین سے چیک پوسٹوں پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: چترال میں پاک ا فغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کا دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، 12 حملہ آور دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے ضلع چترال کے جنرل …

مزید پڑھیں »

توشہ خانہ جعلسازی کیس؛ پولیس نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری مانگ لی

اسلام آباد: توشہ خانہ جعل سازی کیس میں پولیس نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری مانگ لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ جعل سازی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ دوران سماعت …

مزید پڑھیں »

آئی ایم ایف 200 یونٹ والے بجلی صارفین کیلیے ریلیف پر رضامند، گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 200 یونٹ والے بجلی صارفین کے لیے ریلیف دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔آئی ایم ایف نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں کی 3 ماہانہ اقساط میں وصولی کی اجازت دیدی ہے تاہم اس کے بدلے میں مطالبہ کیا ہے کہ جولائی سے گیس کی …

مزید پڑھیں »

پاکستان کے خلاف ’ناپاک عزائم‘ کو ناکام بنانے کیلئے قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور سالمیت کے خلاف ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم ملک کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے یہ بیان 1965 کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد میں منائے جانے والے 58ویں …

مزید پڑھیں »

عمران خان کو سزا معطلی کے باوجود جیل میں رکھنے کے فیصلے کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں سزا معطلی کے باوجود عمران خان کو جیل میں رکھنے کے فیصلے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولیات سے متعلق …

مزید پڑھیں »

شمالی وزیرستان میں گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق، دو بچے زخمی

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں واقع ایک گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ذرائع کے مطابق گولہ گرنے کا واقعہ رزمک سب ڈویژن میں ایک گھر پر پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ تھانہ حدود …

مزید پڑھیں »