بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

پاکستان

پی ٹی اے کی پاکستانی اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بھارتی اقدام کےخلاف ٹوئٹر کو شکایت

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے اور ان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ مطابق وزارت خارجہ نے بھی بھارت کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سفارتخانوں کے اکاؤنٹس تک رسائی معطل کرنے کے …

مزید پڑھیں »

ایف بی آر نے ائیرلائن کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس بڑھا دیا

  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 ہزار سے 50 ہزار  روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق بزنس کلاس مسافروں کے …

مزید پڑھیں »

روس یوکرین جنگ میں اپنے لوگوں کے مفادمقدم تھے،عمران خان

سابق وزیرا عظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کی صورتحال میں میری ذمہ داری اپنے لوگوں کے مفاد کا خیال رکھنا تھا۔ مستقبل میں روس سے تیل، گیس اور گندم لینا چاہتے تھے۔ جرمنی کے نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بنیادی طور پر جنگوں کا مخالف …

مزید پڑھیں »

دعا زہرا کیس میں سندھ پولیس کے 30 لاکھ خرچ ہوچکے

لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی لڑکی دعا زہرا کے مقدمہ اغوا، اس کی پنجاب میں تلاش، بازیابی، عدالت میں پیشیوں اور میڈیکل کرانے کے سلسلے میں سندھ پولیس کے اب تک 30 لاکھ روپے کے اخراجات آچکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں دعا زہرا کے اغوا کے مقدمے …

مزید پڑھیں »

بجلی بحران: حکومت نے 10 ایل این جی کارگوز کیلئے ٹینڈرز جاری کردیے

اسلام آباد: حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کردیے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 10 ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں جو جولائی،اگست اور ستمبر کے لیے ہیں۔ جولائی کے لیے 2، اگست کے لیے 5 اور ستمبر کے لیے 3 …

مزید پڑھیں »

کورونا کے بڑھتے کیسز: سندھ حکومت نے ایس او پیز جاری کردیے

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہےکہ 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنے، ہاتھوں کو باربار دھونے، سینیٹائز کرنے ، ہاتھ ملانے اوررش والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے ۔ محکمہ داخلہ کی …

مزید پڑھیں »

ریلوے کا عید الاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے انتظامیہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عیداسپیشل ٹرین 8جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، یہ ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوکر ملتان،ساہیوال اورلاہور سے ہوتی ہوئی پشاورپہنچے گی۔ دوسری اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج …

مزید پڑھیں »

کراچی سیف سٹی منصوبے کو فائنل کردیا: ڈی جی سیف سٹی مقصود میمن

ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروگرام مقصود میمن کا کہنا ہے کہ ہم نے کراچی سیف سٹی کے منصوبے کو فائنلائز کردیا ہے جس کے تحت شہر میں 12 ہزار جدید کیمرے لگائیں گے۔ کراچی سیف سٹی پروگرام پر کام کا آغاز چند دنوں میں ہو رہا ہے جس کے تحت شہر میں 12 ہزار جدید ترین کیمرے لگیں گے، پہلے …

مزید پڑھیں »

سابق صدر آصف زرداری سے چوہدری شجاعت کی ملاقات

لاہور: سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات لاہور میں ہوئی جس میں چوہدری شجاعت نے سابق صدر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آصف زرداری سے چوہدری سالک، چوہدری شافع، …

مزید پڑھیں »

آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے: رانا ثنااللہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیر سے معاہدہ کیا اور ہمیں ان کے ساتھ ہر قیمت پر معاہدہ کرنا تھا، اب آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر کی خیریت دریافت …

مزید پڑھیں »