ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

پاکستان

گلگت،ناصبی تکفیری دہشگردوں کے حملے میں 2 نوجوان شہید، 4 زخمی۔

اسلام آباد:محرم الحرام شروع ہوتے ہی ملک بھر میں تکفیری عناصر تخریب کاری کیلئے سرگرم ہوگئے۔ تکفیری دہشت گردوں نے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کے قافلے پر فائرنگ کی جس سے 2 نوجوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔آغا راحت خومر چوک پر شبیہ علم حضرت عباس ؑ کی پرچم کشائی کے بعد واپس جارہے …

مزید پڑھیں »

مجھ پر حملے کا بہانہ بنا کر دانستہ یا غیر دانستہ طور پر یا کسی سازش کا شکار ہو کر اپنے کسی بھی سنی بھائی کو کوئی تکلیف نہ پہنچائیں۔ حجۃ الاسلام سید راحت حسینی راحت حسینی

اسلام آباد: قائد گلگت بلتستان و امام جمعہ والجماعت آغا سید راحت حسین الحسینی نے فائرنگ کے واقعے کو امن دشمن قوتوں کی سازش قرار دیتے ہوئے تمام شیعیان حیدرکرارؑ سے پر امن رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ یاد گار کے اردگرد کئی جگہوں سے ہماری گاڑی پر فائرنگ کا منصوبہ بناہوا تھا اللہ تعالیٰ نے ہمیں بچایا، …

مزید پڑھیں »

اہلبیتؑ حق ہیں وہ جس طرف ہوں گے حق بھی اُسی طرف ہو گا، ڈاکٹر طاہرالقادری

اسلام آباد: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک منہاج القرآن پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شان اہلبیت اطہارؑ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدنا فاروق اعظمؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم ؐ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”قیامت کے دن میرے حسب و نسب کے سوا ہر سلسلہ نسب منقطع ہو …

مزید پڑھیں »

جس شخص کی زندگی ملکوتی ہے، اس کا عشق اور محور و مرکز حسینؑ ابن علیؑ کی ذات ہے۔ علامہ امین شہیدی

اسلام ٓباد:امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے مسجد خدیجة الکبری بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں استقبال ماہِ محرم کی مجلس سے خطاب کیا۔انہوں نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر محزون ہونے اور گریہ کرنے کی وجوہات واثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تاریخِ انسانی ظلم کی داستانوں سے بھری پڑی ہے، …

مزید پڑھیں »

2019 سے 2021 کے دوران دہشتگرد کارروائیوں میں متحرک تنظیموں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد:وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2019 سے 2021کے دوران اہلسنت و الجماعت، القاعدہ، بلوچستان لبریشن آرمی دہشتگردی میں ملوث پائی گئیں۔ اس کے علاوہ بی ایل ایف، بی آر اے ایس، بلوچستان ریپبلکن آرمی بھی دہشتگردی میں متحرک پائی گئیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق حزب …

مزید پڑھیں »

محرم الحرام اتحاد و وحدت کا درس دیتا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں شریک علمائے کرام نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ  تمام شہری حقوق، اظہار خیال، عقیدہ، عبادت اور اجتماع کی آزادی کو یقینی بنائیں۔ علماء کا کہنا تھا کہ اسلام کے نفاذ کے نام پر جبر کا استعمال اور ریاست کے خلاف مسلح کارروائی بغاوت سمجھی جائے گی۔ کسی شخص، ادارے یا فرقے …

مزید پڑھیں »

وزیر خارجہ بلاول کی افغان قائم مقام وزیرخارجہ سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقات ہوئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے ملاقات میں دو طرفہ باہمی روابط کے فروغ اور تجارت …

مزید پڑھیں »

اگر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالتوں نے مقرر کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کو تالے لگا دیں، مریم نواز

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ یکطرفہ اور ناانصافی پر مبنی فیصلے کی وجہ سے فل کورٹ نہیں بنا، لاڈلے کو نوازانہ تھا اس لیے فل کورٹ نہیں بنا، انصاف کا قتل ہوا ہے، اگرنیت میں کوئی خرابی نہ ہوتی تو فل کورٹ بنانے میں کوئی عار نہیں …

مزید پڑھیں »

لاڈلےکا4 سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا، پہلے دن سے حکومت میں آنےکا مخالف تھا: نواز شریف

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاڈلےکا 4 سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا، صرف ملک بچانے کے لیے حکومت میں آنا قبول کیا، میں پہلے دن سے ہی حکومت میں آنےکا مخالف تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز نے پی ڈی …

مزید پڑھیں »

شیریں مزاری، علی محمد خان سمیت پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ سپیکر کی جانب سے ارکان …

مزید پڑھیں »