جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

نگران حکومت کا آج خیبرپختونخوا بھر میں سوگ کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کی جانب سے آج بروز منگل 31 جنوری کو ( Khyber Pakhtunkhwa ) صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔پیر 30جنوری کے روز پشاور کی پولیس لائنز ( Peshawar Police Lines Suicide Attack ) کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے سوگ میں صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں پر آج قومی پرچم سرنگوں …

مزید پڑھیں »

توشہ خانہ کیس ؛عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کیس میں عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا …

مزید پڑھیں »

صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا

پشاور: صوابی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔پولیس کے مطابق صوابی میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شرپسندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ ہنڈ کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے دوران …

مزید پڑھیں »

جنرل ساحرشمشاد کا دورہ سعودی چیف آف سٹاف جنرل فیاض سے ملاقات

ریاض:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سعودی چیف آف سٹاف سے ملاقات کی۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں عسکری و دفاعی شعبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد اور جنرل فیاض الرویلی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل ساحر شمشاد کو گارڈ آف آنر بھی …

مزید پڑھیں »

عمران خان کا زمان پارک سے بنی گالا منتقل ہونے کا فیصلہ

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے زمان پارک لاہور سے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ ہفتے میں اسلام آباد منتقل ہوسکتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین ڈاکٹرز کی مشاورت سے بنی گالا منتقل ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی پرائیوٹ سکیورٹی …

مزید پڑھیں »

پشاور خودکش دھماکہ: کب، کیا اور کیسے ہوا؟

پشاور:پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ملک سعد خان پولیس لائنز کی مسجد میں نمازِ ظہر کے دوران خودکش دھماکہ ہو اجس کے نتیجے میں اب تک 59 افراد شہید اور کم از کم 157 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین اور سیکیورٹی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور فرض نماز کیلئے کھڑی ہونے والی جماعت کے دوران …

مزید پڑھیں »

پشاورمسجد دھماکا:مزید لاشیں ملنے کے بعد شہداء کی تعداد 83 ہوگئی، 170 افراد سے زائد زخمی

پشاور:پشاور میں پولیس لائن میں خودکش دھماکے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل رات کو بھی جاری رہا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مزید لاشیں ملبے سے نکالی ہیں جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی۔ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ گر گیا جس کے ملبے تلے نمازی دب گئے۔ 170 سے زائد افراد …

مزید پڑھیں »

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد :صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8 فروری کو طلب کرلیا۔صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 54 ایک کے تحت دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پارليمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8 فروری کو سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ ملکی صورتحال پر …

مزید پڑھیں »

پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وہاب ریاض کا کل حلف اٹھانے کا امکان

لاہور :وہاب ریاض بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ گئے، امکان ہے کہ وہ پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے کل (منگل کو) حلف اٹھائیں گے۔پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل قومی کرکٹر وہاب ریاض بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ گئے، امکان ہے کہ وہ کل (منگل کو) صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ …

مزید پڑھیں »

وفاقی وزیر قانون نے نگراں سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد :وفاقی وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش ہے، امن و امان یا معاشی صورتحال ایسی بنے تو آئین میں انتظام موجود ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خیبرپختون خوا اور پنجاب میں نگراں سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ …

مزید پڑھیں »