جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان

موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ ہیں، شاہد خاقان

کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی نظام میں وہ صلاحیت نہیں کہ عوام کے مسائل حل کرے، ملک جن مسائل کا شکار ہے ان حالات کے سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ سب ذمہ دار ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں مفتاح اسماعیل، نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی اور مصطفی نواز کھوکھر …

مزید پڑھیں »

فرنٹ مین کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کے بجائے نواز شریف یا زرداری کو بنا دیں، اسد عمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دیے گئے نام پر طنزیہ ٹویٹ کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے لکھا کہ ’’امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگراں وزیر اعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں‘‘۔ واضح رہے کہ …

مزید پڑھیں »

مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی کے لیے روانہ …

مزید پڑھیں »

آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹس کا فیصلہ خود کروں گا: عمران خان

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا۔اس حوالے سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی جس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں ٹکٹس …

مزید پڑھیں »

مریم نواز کا یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لندن:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی۔لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جارحانہ پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں …

مزید پڑھیں »

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید اظہار مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بے ہودہ اور اشتعال انگیز اسلامو فوبیا پر مبنی فعل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن میں ترک سفارتخانے کے باہر ایک احتجاج کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور اسے نذر آتش کیا …

مزید پڑھیں »

لکی مروت میں نمازِ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

پشاور: لکی مروت میں نمازہ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جنازے پر فائرنگ کا یہ واقعہ ٹپ تختی خیل میں پیش آیا جس میں یہ ہلاکتیں ہوئیں، ملزمان فائرنگ کے فوری بعد فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر …

مزید پڑھیں »

میئر کراچی کیلیے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، مشترکہ کمیٹی قائم

کراچی: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چار رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی۔جماعت اسلامی کا وفد امیرِ کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ پہنچا جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ مہمان وفد میں ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، انجینئر سلیم اظہر اور منعم ظفر …

مزید پڑھیں »

اعظم خان نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف اٹھالیا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا، اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔محمد اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے آج صبح ہی اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تعیناتی کے اعلامیے پر دستخط کیے۔ خیبرپختونخوا کے …

مزید پڑھیں »

سینئر لیگی رہنما پیر امین الحسنات تحریک انصاف میں شامل

سرگودھا: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیر امین الحسنات نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر امین الحسنات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیر حسنات کی شمولیت سے سرگودھا میں …

مزید پڑھیں »