جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک، فاروق ستار، ایم کیوایم اور پی ایس پی کے انضمام کا فارمولا طے

کراچی:گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر جماعتوں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات اختتام پذیر ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا تو گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک لگ گئی، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول، فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار، ایم …

مزید پڑھیں »

توہین الیکشن کمیشن کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس اور چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر، فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر آج فیصلہ سنائے گا۔ تینوں رہنماؤں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں، چار رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ …

مزید پڑھیں »

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اماراتی صدر سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

ابوظہبی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد زاید …

مزید پڑھیں »

اسٹیبلشمنٹ اس وقت کسی کی حمایت نہیں کر رہی، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں کیونکہ آپ وزیراعلی نہیں ہیں، ان کے پاس نمبر ہوتا تو مسئلہ حل ہوجاتا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کرتے رہے نمبر پورا ہوجائے جب نمبر پورا نہ ہوا …

مزید پڑھیں »

سی پیک نے بلوچستان میں 2 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں

اسلام آباد: سی پیک نے بلوچستان میں 2 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں جبکہ مستقبل قریب میں مزید مواقع پیدا ہوں گے۔سی پیک پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلیے بڑا منصوبہ بن سکتا ہے۔ افغانستان، ایران اور وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک میں شامل ہونے کیلیے بے چین ہیں ،جس سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی۔ …

مزید پڑھیں »

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن برہم، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

لاہور: پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر اپوزیشن برہم ہو گئی، ایوان میں ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، کاغذ کے جہاز بنا کر ایوان کی فضا میں کھیلتے رہے، سپیکر کے ڈائس کا بھی گھیراؤ کر لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے انچاس منٹ کی تاخیر سے سپیکر سردار سبطین خان کے …

مزید پڑھیں »

عمران خان کی مرکزی قیادت کو پنجاب کا محاذ سنبھالنے کی ہدایت

لا ہور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرکزی قیادت کو پنجاب کا محاذ سنبھالنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی اسد عمر اور حماد اظہر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ ذرائع …

مزید پڑھیں »

صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی حکومت میں پھر ٹھن گئی

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کے معاملے پر صدرمملکت اور وفاقی حکومت میں پھر ٹھن گئی۔صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور شدہ لوکل باڈیز ترمیمی بل توثیق کیے بغیر یکم جنوری کو واپس کیا تو وفاقی حکومت نے مشترکہ اجلاس سے منظوری لینے کیلئے 5 جنوری کو …

مزید پڑھیں »

پہلا ون ڈے؛ 256 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 256 رنز کے تعاقب میں 25.3 اوورز میں 2 کھلاڑی کے نقصان پر 121 رنز بنالیے۔نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں کھیلے جارہے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر رنز255 اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 43 …

مزید پڑھیں »

مشکلات بہت ہیں لیکن پاکستان کے6 ماہ تک ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں؛ بلوم برگ

واشنگٹن: بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر اگلے 6 ماہ تک اسے ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے کافی ہیں اس لیے خطرہ چھے ماہ تک ٹل گیا ہے۔عالمی معیشت اور تجارت پر گہری نظر رکھنے والے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے …

مزید پڑھیں »