جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

سپریم کورٹ کے حکم پر ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج،3 ملزمان نامزد

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر ارشد شریف قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عدالت عظمی میں جمع کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ایس ایچ او رشید احمد کی مدعیت میں ارشد …

مزید پڑھیں »

پنجاب اسمبلی: وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی نے وزراء کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا گورنر کی جانب سے واپس بھیجا گیا ترمیمی بل دوبارہ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 18 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو سابق سینیٹر نجمہ حمید کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اپوزیشن رکن طاہر خلیل سندھو نے 18 اپوزیشن ارکان …

مزید پڑھیں »

کاروبار تو بند ہی تھا انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کرا دیا گیا۔ شیخ رشید

اسلام آباد:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ مولانا فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں نااہل ثابت ہوئے جن کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ شیخ …

مزید پڑھیں »

گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف گواہ پولیس اہلکار کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گینگ وار کے عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف لیاری آپریشن کے …

مزید پڑھیں »

اعظم سواتی کیخلاف مقدمات ختم کرنے کیلیے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست

کوئٹہ: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے کے لیے عدالت عالیہ میں درخواست سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی۔ دریں اثنا انصاف لائرز فورم کی جانب …

مزید پڑھیں »

شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے طلب کرلیا، نہ آنے پر ٹیم گرفتار کریگی

کوئٹہ: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمے میں انہیں پولیس نے طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے، جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ …

مزید پڑھیں »

اسلام آباد کے سینٹورس مال کو رات گئے سیل کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقع سینٹورس مال کو سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے رات گئے سیل کر دیا۔سینٹورس مال انتظامیہ کو 6 بار نوٹس جاری کرنے کے بعد سیل کیا گیا، متعدد بار نوٹسز کے باوجود عمارت کے غیر موافق استمال سی ڈی اے قوائد کی خلاف ورزیاں جاری رہیں۔ سینٹورس مال انتظامیہ کو پہلا نوٹس …

مزید پڑھیں »

چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا۔ذرائع  کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ارشد شریف کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے …

مزید پڑھیں »

سخت ترین حالات میں نفسِ مطمئنہ کا اظہار کرنے والا شخص امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار ہے: علامہ امین شہیدی

بہاولپور:امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے آئی ایس او بہاولپور کی جانب سے تعمیر وطن کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔ انہوں نے ”مقائسہ مابین الہی و مادی انسان“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسان کی ہدایت و رہنمائی کے لئے انبیاء علیہم السلام کو بھیجا، آسمانی کتابیں نازل فرمائیں اور …

مزید پڑھیں »

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرلز فیض حمید اور اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی ہے۔دونوں افسران کی ریٹائرمنٹ کیلئے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری ہوگا۔ 1973 کے رولز آف بزنس …

مزید پڑھیں »