جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان

استنبول میں پاکستانی بحری جہاز کا افتتاح،ترکیہ توانائی کیلئے بھی مدد کر رہا ہے، وزیراعظم

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ پاکستانی بحری جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کردیا۔شہباز شریف اس وقت دو روزہ دورے پر ترکیہ میں موجود ہیں، ان کے ہمراہ وفاقی وزراء جب کہ سربراہ پاک نیوی ایڈمیرل امجد نیازی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔ ترکیہ نے پاکستان نیوی …

مزید پڑھیں »

خیبرپختونخوا: ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی اہلکار شہید

بنوں:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل لکی مروت میں وانڈا پشان کے قریب سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے دو فوجی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیرائی گمبیلا پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیکیورٹی فورسز اور تحریک طالبان پاکستان …

مزید پڑھیں »

آج کا دن غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کا دن ہوگا: شیخ رشید

راولپنڈی:چیئرمین پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک اور قوم کو غلامی سے آزادی دلانے کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کا دن ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج راولپنڈی میں ہونے والے تاریخی اجتماع …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی راولپنڈی میں آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں آج بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں شرکت کیلیے ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا، جس کے بعد اب سکستھ روڈ فلائی اوور پر اسٹیج بنایا گیا جبکہ پنڈال …

مزید پڑھیں »

عمران خان ہمارے وزیراعظم، ڈٹ کیساتھ کھڑے ہیں: مونس الٰہی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں، ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان …

مزید پڑھیں »

سپہ سالار کی تعیناتی کے بعد اتحادی حکومت نے اب تخت لاہور پر نظریں جمالیں

اسلام آباد:سپہ سالار کی تعیناتی کے بعد اتحادی حکومت نے اب تخت لاہور پر نظریں جمالیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب ہمیں پنجاب کا رخ کرنا چاہیے۔ اور صوبے کو واپس لیناچاہیے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی جدھر کا بہاؤ دیکھیں گے اس طرف چل پڑیں گے۔ وزیراعلٰی پنجاب کی بھی خواہش ہوگی کہ معافی تلافی ہوجائے۔ ان …

مزید پڑھیں »

راولپنڈی چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 7 ماہ بعد اسٹیبلشمنٹ سے روابط بحال کرنے لگا ہوں۔لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ آج نئی صبح، نئی سیاست، نیا آغاز جاری، جوڈو کراٹے ختم۔ تمام سیاسی جماعتوں نے آرمی چیف کو میرے سمیت مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا …

مزید پڑھیں »

عمران خان کو اب پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی،رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے لہذا پی ٹی آئی پنڈی کا جلسہ ملتوی کردے۔رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان راولپنڈی میں اجتماع کرنے کے لیے بضد ہیں، میرا مشورہ ہے کہ عمران خان …

مزید پڑھیں »

عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کے لیے تیار،طبی ٹیم ساتھ رہے گی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ پر سے پلستر اتارے جانے کے بعد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لیے تیار ہوگئے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ طبی ٹیم ان کے ساتھ رہے گی۔عمران خان کی ٹانگ سے پلستر مکمل طور پر اتارے جانے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے عمران خان کے پاؤں پر …

مزید پڑھیں »

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے نئے آرمی چیف بننے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ریٹائرڈ ہونے کا سوچ رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ 30 اپریل …

مزید پڑھیں »