منگل , 23 اپریل 2024

پاکستان

اہم تعیناتی پر مشاورت کیلئے آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے جبکہ بلاول بھی کراچی سے روانہ ہوگئے ہیں۔آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے مشاورت میں شامل ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت …

مزید پڑھیں »

حکومت وہ آرمی چیف لانا چاہتی ہے جو اس کے ایجنڈے پر چلے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد تھا کہ ان کے کیس ختم ہوں اور پھر یہ اپوزیشن کو ختم کریں۔لانگ مارچ کے کے شرکا سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کا 1100 ارب روپے کا …

مزید پڑھیں »

حکومت آرمی ایکٹ میں کسی بڑی تبدیلی پر غور نہیں کررہی:خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کردیا۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرمی ایکٹ میں کسی بڑی تبدیلی پر غور نہیں کررہی،پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق قیاس آرائیاں غیر ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان …

مزید پڑھیں »

سیہون میں مسافر وین کو حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق

کراچی: سندھ کے ضلع سیہون میں ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے اتنظامیہ کی جانب سے کٹ لگائے تھے، جس کو 2 ماہ بعد بھی کٹ اور گڑھے کو پُر نہیں …

مزید پڑھیں »

عمران خان کو ملنے والی گھڑی کی فروخت پر سعودی عرب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحفہ میں ملنے والی گھڑی کے بارے میں سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا علم ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ سعودی حکام کی …

مزید پڑھیں »

لنکنز ان یونیورسٹی نمائندگان کمیٹی میں پہلی بارپاکستانی خاتون رکن منتخب

لندن: پاکستان کی بیرسٹر زہرہ ویانی لنکنز ان بار کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب ہو گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق زہرہ ویانی لنکنز ان نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ وہ چار سال کمیٹی کا حصہ رہیں گی۔ بیرسٹر زہرہ ویانی نے بتایا کہ نمائندگان کمیٹی کے رکن کے انتخاب کے لیے پاکستان سمیت …

مزید پڑھیں »

لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس عمر عطا بندیال نے لانگ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے عمران خان کا لانگ مارچ روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا …

مزید پڑھیں »

ایران کے دفاعی اور عسکری وفد کا دورہ پاکستان

اسلام آباد:ایران کے دفاعی اور عسکری وفد نے پاکستان میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش کا دورہ اور مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ایران کی مسلح افواج کے جنرل ہیڈکوارٹر کے اعلی سطحی نمائندہ وفد کی قیادت میں بری فوج کے شعبہ کیمونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل ناصر مختارزادے کر رہے ہیں۔ اسلحہ برائے امن آئیڈیاز دوہزار بائیس …

مزید پڑھیں »

آئیڈیاز 2022: امارات کی بری فورسز کے کمانڈر کا دورہ

کراچی:متحدہ عرب امارات کی بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل سعید راشد الشحی نے کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا دورہ کیا۔پاکستان میں یو اے ای ایمبیسی کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس موقعہ پر ان کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول …

مزید پڑھیں »

نومبر میں ہونے والی ایک اہم تقرری کو آئین کے تحت ہی ہونا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہناہے کہ سیاسی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے سیاسی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر لانے کی کوشش ہو رہی ہے جو ملک میں معاشی اور مالی استحکام کے لئے ضروری ہے۔ گورنرہاؤس کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ نومبر میں ہونے والی …

مزید پڑھیں »