ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان

وزیر اعظم ہی نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہی نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے، ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کیا عمران خان پہلی بار مکر رہا ہے؟ وہ ہر چیز سے مکر جاتا ہے، گزشتہ …

مزید پڑھیں »

داسو ڈیم میں چائینیز پر خود کش حملے کے دو مجرموں کو 13 بار سزائے موت

ایبٹ آباد: ہزارہ ریجن انسداد دہشت گردی کی عدالت نے داسو میں چائینیز پر خود کش حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان محمد حسین اور محمد آیاز کو 13بار سزائے موت اور 15/15لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا جبکہ دیگر 4ملزمان کو شک کی بنا پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ اس ضمن میں ڈپٹی انسپکٹر …

مزید پڑھیں »

عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ کیلیے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ منتقل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ کے لیے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا۔توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل …

مزید پڑھیں »

آرمی چیف کی تعیناتی پر وزیراعظم ایک مفرور سے کیسے بات کرسکتا ہے؟عمران خان

منڈی بہا الدین: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کس ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ مفرور شخص ملکی سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کرے؟ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ایک مفرور سے مشورہ سرکاری خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور اس پر ہم قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں۔ …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔’ریڈیو پاکستان‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر اعظم آج صبح لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز …

مزید پڑھیں »

دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دھرنے کے باعث اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کیخلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر …

مزید پڑھیں »

سیلاب، غربت میں 3.7 سے 4.0 فیصد تک اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں غربت کی شرح میں3.7تا 4.0فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ورلڈ بینک نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں غربت کی شرح میں3.7تا 4.0فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید 84لاکھ سے 91لاکھ افراد غربت کے شکنجے میں جکڑے …

مزید پڑھیں »

عمران خان امریکی سازش کے بیانیے سے دستبردار ہوگئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے فائنشل ٹائمز کو انٹرویو پہ ردِ عمل سامنے آگیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا، جس بیانیہ پہ پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دیے بغیر صرف …

مزید پڑھیں »

عمران خان حملے کے مقدمے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے عمران خان حملے کے مقدمے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں نامزد ملزمان کے نام شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔درخواست شاہ محمود قریشی، عثمان بزدار، شفقت محمود اور دیگر اراکین پارلیمان نے دائر کی۔ درخواست میں اعظم سواتی کے واقعے پر کارروائی کرنے …

مزید پڑھیں »

جنوبی وزیرستان: دہشت گردی کی لہر کے خلاف وانا میں سیکڑوں افراد کا احتجاج

وانا:خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکلے اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سول انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور علاقے میں امن و امان بحال کرے۔ وانا سیاسی اتحاد کی جانب سے ‘امن مارچ’ کے عنوان سے بڑا احتجاج کیا گیا، …

مزید پڑھیں »