ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان

ارشد شریف نے ایسا کیا کر دیا تھا کہ وہ موت کا مستحق تھا؟محمد مالک پھٹ پڑے

اسلام آباد:صحافی ارشد شریف کی وفات پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد مالک پھٹ پڑے ، کہا کہ ارشد شریف کون سا انقلاب ملک میں لے آیا تھا ، اس نے ایسا کیا کر دیا کہ وہ موت کا مستحق تھا۔ نجی ٹی وی "اے آر وائی ” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا گیا ہے۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور کو تیزی سے مکمل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی …

مزید پڑھیں »

جاندار تجزیے اور چشم کشا رپورٹس ارشد شریف (مرحوم) کی پہچان تھیں

اسلام آباد:سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف تحقیقاتی صحافت میں جاندار تجزیوں اور ملکی حالات پر اپنی بے لاگ تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف نے ہمیشہ نڈر اور بے باک صحافی ہونے کا ثبوت دیا اور کبھی کسی دھمکی سے مرعوب یا خوفزدہ نہیں …

مزید پڑھیں »

ارشد شریف کا قتل، قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: کینیا میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران صحافی ارشد شریف کے قتل کے خلاف قرار داد وفاقی وزیر شازیہ مری نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا یہ ایوان سینئر صحافی کے …

مزید پڑھیں »

ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگی:جویریہ صدیق

نیروبی:کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اتوار کی شب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معروف صحافی ارشد شریف کی تدفین جمرات کو اسلام آباد میں ہوگی۔ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ شہید ارشد شریف کا جسد خاکی کل پاکستان آئے گا اور تدفین ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں جمعرات کو ہوگی۔ دوسری جانب …

مزید پڑھیں »

بظاہر لگتا ہے ارشد شریف فائرنگ کا ہدف تھے، کینین صحافی

نیروبی:کینیا میں کام کرنیوالے ایک صحافی نے انڈیپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ اگر گاڑی پر لگنے والی گولیوں کی تعداد اور حالات کا جائزہ لیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ گولی چلانے والے کا ہدف مقتول (ارشد شریف) ہی تھے۔ انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق کینیا کے اخبار دا سٹار سے وابستہ صحافی علییود کیبی نے اپنی گفتگو میں …

مزید پڑھیں »

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وزارت قانون کے منصب سے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔ اعظم نذیر نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوادیا۔ اس سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں ایک مختصرگروہ کی ریاستی اداروں …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم کا کینیا کے صدر کو فون، ارشد شریف واقعے کی شفاف تحقیقات پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کیا اور سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی۔ وزیراعظم نے گفتگو میں افسوس ناک واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیتے ہوئے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے کینیا کے صدر کو تشویش سے …

مزید پڑھیں »

ارشد شریف شناخت میں غلطی کے باعث پولیس فائرنگ کا نشانہ بنے، کینیا

نیروبی: کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف شناخت میں غلطی کے باعث پولیس فائرنگ کا نشانہ بنے۔کینیا کے میڈیا میں آنے والے بیان کے مطابق مقامی حکام نے پولیس فائرنگ سے پاکستان کے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ …

مزید پڑھیں »

عمران خان این اے 95 میانوالی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے …

مزید پڑھیں »