بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

پاکستان

لانگ مارچ کیس: پولیس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، عمران خان بدنظمی کے ذمہ دار قرار

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق کیس میں اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت دی اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، اس دوران …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کے ممبران اب واپس قومی اسمبلی میں نہیں جائیں گے: یاسمین راشد

لاہور: تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز مستعفی ہوچکے ہیں وہ اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات میں دھاندلی کےلیے اپنے حواریوں کو لگارہی ہے، مقصود چپڑاسی کی موت کیسے ہوئی، اس کا پوسٹ مارٹم …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں توانائی کا بحران، بازار رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں صوبوں نے ملک میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بازار رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق  ہے پاکستان: اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت این ای سی کے اجلاس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی جس میں تمام وزرائے اعلی نے توانائی کے بحران …

مزید پڑھیں »

موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مثبت سے منفی کردیا

اسلام آباد: موڈیز انویسٹرس سروس نے بدھ کے روز پانچ سرکردہ پاکستانی بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ کی بی3 کی توثیق کی اور پاکستان کی خودمختار ریٹنگ کو منفی کرنے کے نتیجے میں ان کے منظرنامے کو مستحکم سے منفی میں تبدیل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ان بینکوں میں الائیڈ بینک لمیٹیڈ، حبیب …

مزید پڑھیں »

اگلے سال جی ڈی پی کیلئے 5فیصد شرح نمو کا ہدف مقرر

قومی اقتصادی کونسل نے آنے والے سال میں پبلک سیکٹر میں 2.184 ٹریلین روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ اقتصادی ترقی کی شرح کا ہدف پانچ فیصد مقرر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اقتصادی ترقی کی شرح کا ہدف موجودہ سال میں ترقیات کے لیے مختص 2.135 ٹریلین سے کچھ زیادہ تبدیل نہیں کیا …

مزید پڑھیں »

بجٹ کا حجم 9500 ارب کے قریب ہو گا، تجاویز کو حتمی شکل دیدی گئی

اگلے مالی سال کے لیے بجٹ کا حجم 9500 ارب روپے کے قریب ہو گا اور شرح نمو 5 فیصد رکھی جائے گی جو رواں سال 6 فیصد رہی۔ حکومت نے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے اور ان تجاویز پر آئی ایم سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاہم قابل ٹیکس آمدن کی حد طے کرنے اور …

مزید پڑھیں »

اس بار اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کیلئے ریلیف ہے: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہےکہ اس دفعہ بڑا اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔ …

مزید پڑھیں »

فرح گوگی نے 57 ارب روپے کا غبن کیسے کیا؟ رانا ثناء اللہ اہم حقائق سامنے لے آئے

عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کی دوست فرح گوگی نے صرف ایک کیس میں ہی 57 ارب روپےکا غبن کیسے کیا؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اہم حقائق سامنے لے آئے۔ جیونیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فرح گوگی ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا …

مزید پڑھیں »

اسلام آباد: مارگلہ ہلز کے مختلف مقامات پر ایک بار پھر آگ لگ گئی

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے مختلف مقامات پر ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دامن کوہ میں ہرقسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ دامن کوہ کےملحقہ دیہات کے لیے بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مارگلہ ہلز …

مزید پڑھیں »

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے الزام پر رانا ثنااللہ اور پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ کانسٹیبل محمد اسلم …

مزید پڑھیں »