بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان

عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ معطل ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے پٹیشنر کی بائیو میٹرک تصدیق اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقول درخواست …

مزید پڑھیں »

معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا، اہلیہ

اسلام آباد:معروف صحافی و سینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا، پولیس نے بتایا ہے کہ ارشد شریف …

مزید پڑھیں »

کینیا:سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف حادثے میں جاں بحق

نیروبی: سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف دارالحکومت نیروبی میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک حادثے میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع اور ساتھیوں نے تصدیق کی ہے کہ ارشد شریف کی وفات نیروبی میں حادثے کے دوران ہوئی تاہم واقعے کے بارے میں …

مزید پڑھیں »

ہم تحریک انصاف کی حکومت کے حق میں نہیں تھے،اختر مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات سے قبل ان سے مذاکرات کریں جو آپ کا اٹوٹ انگ ہیں۔ بی این پی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی تبدیلی کے حق …

مزید پڑھیں »

دو تہائی اکثریت نہ ملی تو اقتدار قبول نہیں کریں گے: عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ہم نے بلاول کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تھی، یہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ سڑکوں پر نہ آئیں، ان کا مقصد جمہوریت نہیں، اپنی دولت بچانا ہے، اس بار بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، تاریخ …

مزید پڑھیں »

خوابوں میں بھی نہیں تھاکہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ بنیں گے،چوہدری سرور

لاہور:سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کے حق میں نہیں تھا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے مستعفیٰ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ عمران خان کو سرور فاؤنڈیشن کا نام لیکرمس لیڈ کرتے …

مزید پڑھیں »

کسی بھی وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم تھے جنہیں جمہوری طریقے سے گھر بھیجا گیا۔لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب سے میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھی وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد ہے، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم تھا لیکن ہم نے جمہوری طریقے سے گھربھیجا۔ بلاول …

مزید پڑھیں »

محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے، جہاں اُن کی سعودی ہم منصب محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلیے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں اُن کی وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے …

مزید پڑھیں »

عمران خان کی نااہلی پر پی ٹی آئی کارکنان کی چیف الیکشن کمشنر کو قتل کی دھمکیاں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے نااہلی کا فیصلہ دینے پر چیف الیکشن کمشنر اور اُن کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ دینے پر چیف الیکشن …

مزید پڑھیں »

پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر مقرر

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سابق صوبائی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا، حمزہ شہباز کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا گزٹ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا منصب خالی تھا۔

مزید پڑھیں »