جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان

مریم نواز کی عمران خان کے آڈیو لیکس پر عدالت جانے کے بیان پر کڑی تنقید

لندن:عمران خان کے آڈیولیکس پر عدالت جانے کے بیان پر مریم نواز نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب تم وزیراعظم تھے تو مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کا تو کام ہی یہی ہے۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کے معاملے پر عدالت جانے کا …

مزید پڑھیں »

عمران خان کا آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی پر ایک سنگین حملہ ہیں کیونکہ ان سے وزیر اعظم آفس (PMO) اور وزیر اعظم ہاؤس (PMH) کے پورے حفاظتی نظام پر سوالات اٹھتے ہیں۔ چیئرمین پی …

مزید پڑھیں »

تھرکول توانائی منصوبے کے فیز 2 کا افتتاح

کراچی:وزیر اعظم شہباز شریف نے تھرکول توانائی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔تھرکول منصوبے کے فیز ٹو کی تکمیل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تھر کول بلاک 2 سندھ اینگرو کول مائن کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا، پاور پروجیکٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ کر2640 میگا …

مزید پڑھیں »

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے اُسے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست ناقابل سماعت قرار …

مزید پڑھیں »

خیبر پختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان کو واپس اقتدار میں لے آئے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کسی بھی طرح دوبارہ حکومت چاہتے ہیں، چاہے نیوٹرلز کے پاؤں ہی پڑنا پڑ جائے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ پوری خیبر پختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان کو واپس اقتدار میں لے آئے اور اسی چکر میں …

مزید پڑھیں »

وزیر داخلہ کا اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے سیاسی آقاؤں اور عمرانی فتنے کا آلہ کار بن کر ایک چار سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی جبکہ حقائق جان بوجھ کر چھپا کر …

مزید پڑھیں »

چوروں ڈاکوؤں کے ہینڈلرز خود کو بدنام کریں گے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آڈیولیکس کو قومی سلامتی پر سنگین حملہ قرار دے دیا۔عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیولیکس قومی سلامتی پر ایک سنگین حملہ ہیں کیونکہ ان سے وزیراعظم آفس اور وزیراعظم ہاؤس کےپورےحفاظتی نظام پر سوالات اٹھتےہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ بطور وزیراعظم میری رہائشگاہ کی محفوظ …

مزید پڑھیں »

حکومت ہٹائے جانے پر عمران خان سخت مایوس ہوئے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے سے متعلق ’’امریکی سازش‘‘ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ ’میں اس بات پر قائل ہوں …

مزید پڑھیں »

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 نوجوانوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں سے تین نوجوانوں کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد ہوئیں۔ابراہیم حیدری کے علاقے ریڑھی روڈ علی اکبر شاہ گوٹھ میں واقع پرانا کالج سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی۔پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 28 سالہ شہزاد ولد قاسم کے نام سے کی گئی، جو لیاری کے علاقے …

مزید پڑھیں »

اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد، وزیرداخلہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی: سینئر سول جج غلام اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دوبارہ بطور وفاقی وزیر داخلہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ایک دم اشتہاری کیسے قرار دیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ دوبارہ اسلام …

مزید پڑھیں »