جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو دہشتگردی اور بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں صحافی صابر شاکر اور صحافی معید پیرزادہ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سینئر صحافی و اینکر پرسن صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ جاری کیے۔ …

مزید پڑھیں »

متنازع ٹویٹ کیس: اعظم سواتی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ متنازع ٹویٹس کرنے کے کیس میں اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے، اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری …

مزید پڑھیں »

پارلیمنٹ قانون سازی کر دے تو اس پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آیا:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جب مقننہ قانون سازی کر دے تو اس پر عمل کرنا لازم ہوتا ہے، عدالت اور ہم سب کا کام پارلیمنٹ کے بنائے قانون پر عمل کرنا ہے۔ انکم ٹیکس کمشنر کے ٹیکس کی تشخیص کے اختیار سے متعلق نظر ثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس آف …

مزید پڑھیں »

کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے نشانہ نہیں بنانا چاہیے، رانا ثناء اللہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے اور بعد میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں لیکن …

مزید پڑھیں »

پیمرا کا فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظر ثانی واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پیمرا نے فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔پیمرا کی جانب سے درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتا۔ متفرق درخواست کے مطابق فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی …

مزید پڑھیں »

ترجمۂ قرآن میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، نگراں وزیراعظم عدالت طلب

لاہور: ترجمۂ قرآن میں میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کے کیس میں عدالت نے نگراں وزیراعظم کو طلب کرلیا۔ہائی کورٹ میں قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ …

مزید پڑھیں »

چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار

اسلام آباد: اٹک جیل سے بڑی خبر سامنے آگئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راول پنڈی میں منتقل ہونے سے منع کر دیا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے آج بھی چالان جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے ایف آئی …

مزید پڑھیں »

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک بازیاب نہ کیا تو سخت کارروائی ہوگی، پولیس کو آخری مہلت

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو سخت کارروائی ہوگی، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پولیس کو آخری مہلت دیدی۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد لاپتا کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ آپ …

مزید پڑھیں »

جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور: جماعت اسلامی نے بجلی بلوں میں اضافے کے معاملے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ وائٹ پیپر میں گذشتہ حکومتوں کی ناکام اور ظالمانہ حکمت عملی کی تفصیلات شامل ہیں، وائٹ پیپر میں تینوں حکمران پارٹیوں کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ …

مزید پڑھیں »

نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا، نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا حالاں کہ نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، وطن واپس پر نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائےگا۔نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق پرانے دیے گئے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے …

مزید پڑھیں »