بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

پاکستان

حکومت پاکستان نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

حکومت پاکستان نے رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق جاری شیڈول کے تحت حج کے لیے پہلی پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی جبکہ 106 فلائٹس کی مدد سے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ ترجمان وزارت مذہبی …

مزید پڑھیں »

’ایک معتبر شخصیت کے پاس گیا تھا، انہیں بتایا تسلسل نہ دینے سے معیشت بکھر جائے گی‘

سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے رواں برس مارچ میں ایک معتبر شخصیت کے پاس گیا، انہیں بتایا کہ معیشت بڑھ رہی ہے، تسلسل نہیں دیں گے تو معیشت بکھر جائے گی۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا …

مزید پڑھیں »

کراچی: سپر اسٹور میں آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی: اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے سپر اسٹور میں لگنے والی آگ کی وجہ بتادی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد عاصمہ بتول نے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور آگ کی پہلی اطلاع 10 بج کر 40 منٹ پر ملی۔ انہوں نے بتایا کہ کوکنگ آئل مہنگا ہونے پر بیسمنٹ میں …

مزید پڑھیں »

کوئی سینیٹر اپنی بینچ سے دوسری بینچ کے سامنے گیا تو معطل کر دوں گا: چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران احتجاج کرنے والے اراکین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رکن اپنی بینچ سے دوسری بینچ کے سامنے گیا تو اسے معطل کر دوں گا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہونے والے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر …

مزید پڑھیں »

چیئرمین نیب کی تقرری پر سوچ سمجھ کر اقدام کریں: چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل کو مشورہ

سلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو مشورہ دیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق احتیاط سے سوچ سمجھ کر اقدام کریں۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہائی پروفائل مقدمات میں حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ …

مزید پڑھیں »

نیپرا : صارفین پر مزید 10ارب روپے54کروڑ کو بوجھ ڈالنے کی درخواست فی یو نٹ قیمت میں مزید4روپے کے قریب اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو دو روز ہوئے ہیں اور بجلی صارفین پر مزید 10 ارب 54 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں کیوں کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست دائر کردی ہے جس میں کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے. نیپرا کے مطابق بجلی تقسیم …

مزید پڑھیں »

کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے گئی تھی: نمرہ کاظمی کا عدالت میں بیان

کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نمرہ کاظمی نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ میں اپنی مرضی سے گئی تھی کسی نے مجھے اغوا نہیں کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ میں نمرہ کاظمی کی عمر کے حد کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پولیس نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے لڑکی کے میڈیکل ٹیسٹ …

مزید پڑھیں »

عمران خان نے راہداری ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔ جیونیوز کے مطابق عمران خان نے راہداری ضمانت کے لیے درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی جس کے لیے وہ خود عدالت گئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست فوری طور پر سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ …

مزید پڑھیں »

امن و امان عدالت کا کام نہیں، عدالت ایسا حکم دے ہی نہیں سکتی: وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم کرنا عدالت کا کام نہیں ہے، عدالت ایسا حکم دے ہی نہیں سکتی۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ نہیں لکھا کہ انتظامیہ اپنے انتظامی اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا چونکہ لاء اینڈ …

مزید پڑھیں »

کوئی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، زرداری کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

سلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔ آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے،عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، بہادر …

مزید پڑھیں »