ہفتہ , 4 دسمبر 2021

پاکستان

افغانستان سے خصوصی پرواز کے ذریعے سینکڑوں افراد اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: افغانستان سے امریکا منتقل ہونے والے افراد کو پاکستان لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق کل تک خصوصی پرواز کے ذریعے 252 افراد افغانستان سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے افراد کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہوٹلوں میں منتقل …

مزید پڑھیں »

وزیر اعظم عمران خان کا عالمی برادری سے طالبان کی مدد کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ طالبان سب کو عام معافی دے چکے ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکےہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا طالبان کے اعلان …

مزید پڑھیں »

پاک افغان سرحد پر صورتحال ہمارے کنٹرول میں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کا خاتمہ سب کی امیدوں کے برعکس تھا تاہم پاک-افغان سرحد پر حالات پرامن اور ہمارے کنٹرول میں ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر …

مزید پڑھیں »

بلوچستان کے دو اضلاع میں دو دھماکے، 4 اہلکار شہید

کوئٹہ: گوارگو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکار شہید جب کہ زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار …

مزید پڑھیں »

افغانستان سے امریکا منتقل ہونے والے تقریباً چار ہزار افراد کو پاکستان لانے کا فیصلہ

کراچی / راولپنڈی: حکومت نے امریکی درخواست پر کابل سے امریکا جانے والے 3 تا 4 ہزار افغان باشندوں کو ایک ماہ کے لیے پاکستان میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ابتدائی پانچ پروازیں جمعہ سے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق کابل سے افغان شہریوں کی پاکستان منتقلی کے لیے سول ایوی ایشن …

مزید پڑھیں »

کورونا وبا؛ مزید 95 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز …

مزید پڑھیں »

اُمت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اسلامی ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا: سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات شام کے چارج۔ڈی افیئر ڈاکٹر ماذن عبید نے ملاقات کی۔ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اسپیکر اسد قیصر نےکہا کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مذکرات کے ذریعے …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم آج حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سے آج قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں اپنی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عوام کو 3 سالہ کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے وزیراعظم کا …

مزید پڑھیں »

ایران اور پاکستان کو افغان بحران کے حل میں اہم کردار حاصل ہے

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایران اور پاکستان کا افغان تبدیلیوں سے متعلق قریبی نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں ممالک کو افغانستان کے بحران کے حل اور افغان عوام کی مدد کرنے میں بہت اہم کردار حاصل ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "سید محمد علی …

مزید پڑھیں »

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹرز میں ججز کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کردی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت کی عدلیہ کو سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کرتے ہوئے مشاہدہ کیا ہے کہ زمین کا یہ ایوارڈ سراسر مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کیا اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس سے معاشرے کے چند …

مزید پڑھیں »