ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد ہوگئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ملک میں کورونا صورتحال کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 496 ٹیسٹ کئے گئے اور 914 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد رہی۔ ایک …

مزید پڑھیں »

امریکہ کو اڈے دینے سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا: شاہ محمود قریشی

ملتان: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کو اڈے دینے سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا، آئندہ بھی فیصلے ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ FATF کے حوالے سے موقف پوری قوم سکے سامنے رکھ دیا، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے …

مزید پڑھیں »

کراچی کے نوجوان نے موٹر وے پر ہنگامی حالت کے لئے موبائل ایپ متعارف کروا دی

کراچی: کراچی کے ایک نوجوان نے موٹر وے کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے جس سے مسافر کسی ہنگامی حالت میں اپنی لوکیشن اسپتال یا سکیورٹی اداروں تک پہنچا سکیں گے۔ شعیب احمد نے جامعہ کراچی سے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی اور آج کل دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک خاص موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کے …

مزید پڑھیں »

لاہور دھماکا: بارودی گاڑی پارک کرنیوالا ملزم گرفتار، تصویر سامنے آگئی

لاہور دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے جس میں سی ٹی ڈی نے اہم گرفتاری کی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی …

مزید پڑھیں »

بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

ہوشاب: بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے واٹر باوزر کو ٹکرایا، دہشت گردوں نے ایم 8 پر واٹرباوزر کو نشانہ بنایا، حملے میں ایف سی بلوچستان کا سپاہی کفایت اللہ شہید ہوا۔ آئی …

مزید پڑھیں »

سابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو انتقال کرگئے

کوئٹہ: سابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق میر ہزار خان کھوسو گزشتہ ایک ماہ سے شدید علیل تھے اور کوئٹہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ میر ہزار خان کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ کوئٹہ کےنجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی …

مزید پڑھیں »

امریکی افواج کی واپسی کی ڈیڈ لائن سے طالبان پر اسلام آباد کا اثر معدوم ہوگیا، وزیر اعظم

واشنگٹن: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ افغانستان سے افواج کی واپسی کے لیے تاریخ طے کرنے کے امریکی فیصلے سے طالبان پر پاکستان کا اثر معدوم ہوگیا ہے۔ بدھ کے روز ریکارڈ شدہ نیو یارک ٹائمز کے دو سینئر ایڈیٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلا کے بعد واشنگٹن …

مزید پڑھیں »

پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے پر وزیر خارجہ نے FATF پر سوال اٹھادیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے پر ایف اے ٹی ایف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہےکہ دیکھنا ہو گا کہ اس فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال نہیں کیا جارہا؟ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حوالے سے دیے گئے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا …

مزید پڑھیں »

عالمی برادری بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کے واقعات کا نوٹس لے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی بلیک مارکیٹ میں یورینیم کی حالیہ غیر قانونی فروخت کا نوٹس لے کیونکہ ایسا تابکاری مواد غلط ہاتھوں میں جا کر انسانی جانوں اور قوموں کی سلامتی کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز …

مزید پڑھیں »

جولائی سے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آنےکا خطرہ،اسد عمر نےخبردار کردیا

اسلام آباد: سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے خبردار کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کہا این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس سے پتا چلا …

مزید پڑھیں »