جمعرات , 27 جنوری 2022

پاکستان

ہرنائی: نجی کوئلہ کمپنی کی کان سے 4 مزدور اغوا

بلوچستان: ہرنائی کے نواح میں نجی کوئلہ کمپنی کی کان سے چار مزدوروں کواغوا کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے نجی کوئلہ کمپنی کی کان پر فائرنگ کی اور ساتھ میں گاڑی اور انجن کو بھی آگ لگا دی۔مسلح افراد نے بعد میں ایک مزدورکو چھوڑ دیا جب کہ باقی مزدوروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں »

پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں کے 48 ڈاکٹروں نے استعفی دے دیا

لاہور: پنجاب کےٹیچنگ اسپتالوں میں کام کرنے والے 48 ڈاکٹروں نے استعفی دے دیا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق تمام ڈاکٹروں نے سال 2020 میں مختلف اوقات میں اپنے استعفے بھجوائے جنہیں منظور کر لیا گیا ہے۔ابلاغ نیوز کے مطابقمحکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں کام کرنے والے …

مزید پڑھیں »

فرقہ واریت پاکستان مخالف ایجنڈا ہے ؛ امت واحدہ

اسلام آباد: اسلام آباد میں امت واحدہ کے زیر اہتمام ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت پاکستان مخالف ایجنڈا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی موجودہ فرقہ واریت کی فضا کو دیکھتے ہوئے اتحاد امت کا داعی فارم امت واحدہ نے فرقہ واریت اور بزرگوں کی …

مزید پڑھیں »

امریکا میں یومِ آزادی پر وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج؛ امریکی پرچم پھاڑ دیا؛ پولیس اصلاحات کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکا میں یومِ آزادی کے موقع پر بھی مظاہرین وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئے، شرکا نے نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے اقدامات اور پولیس اصلاحات کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے ٹرمپ کے حامیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مخالفین کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے نسل پرستی کے خاتمے …

مزید پڑھیں »

18 ویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب وفاق پر حملہ ہوگا، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب وفاق پر حملہ ہوگا۔ابلاغ نیوز کے مطابقپیپلزپارٹی کے اعلامیے کے مطابق کل 5 جولائی 1977ء کے مارشل لاء کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث یوم سیاہ پراحتجاجی مظاہرے نہیں کیے …

مزید پڑھیں »

5جولائی1977 پاکستان کی تاریخ کا تاریک دن ہے: بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی1977 کو پاکستان کا تاریخ کا تاریک ترین دن قرار دیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی آج یوم سیاہ منا رہی ہے جس کے حوالے سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 5 جولائی 1977 کو آئین معطل، جمہوریت کو لپیٹا گیا اور منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو ہٹایا …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کی مقبولیت خطرناک حد تک کم ہوگئی، سروے رپورٹ

اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ (آئی پی او آر) کے تازہ ترین سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 2018 میں عام انتخابات سے لے کر اب تک پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مقبولیت 8 فیصد کی خطرناک کمی کے ساتھ صرف 24 فیصد رہ گئی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 27 فیصد مقبولیت کے …

مزید پڑھیں »

کورونا وائرس کے باعث پاکستانی وزیرخارجہ سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل

اسلام آباد: کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ملڑی اسپتال راولپنڈی میں داخل کر دیا گیا ہے۔ابلاغ نیوز کے مطابقپاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعے کے روز اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور گھر سے ہی اپنے فرائض انجام دیں گے۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ …

مزید پڑھیں »

اسلام تحمل و برداشت،امن و سلامتی کا مذہب ہے؛ علمائے کرام

راولپنڈی: عید گاہ شریف میں پیر محمد نقیب الرحمٰن صاحب کی زیر صدارت اتحاد امت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علما اور مشائخ نے کہا ہے کہ اسلام تحمل و برداشت، امن و سلامتی کا مذہب ہے۔ تفیصلات کے مطابق عیدگاہ شریف میں پیر ڈاکٹر نور الحق قادری صاحب، پیر محمد نقیب الرحمٰن کی زیر صدارت …

مزید پڑھیں »

شیخوپورہ: سکھ یاتریوں کی بس ٹرین کی زد میں آگئی، 20 افراد ہلاک

شیخوپورہ: فیصل آباد سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس کوسٹر سے ٹکرا گئی جس سے کوسٹر میں سوار 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ شیخوپورہ میں فاروق آباد اور بحالی ریلوےاسٹیشن کے درمیان بغیرپھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا۔ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 سکھ یاتری سوار تھے جن میں سے 20 یاتری ہلاک ہوگئے، …

مزید پڑھیں »