ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان

ریاست کو بچایا نہیں ڈبویا گیا، عوام اپنی بقاء کیلئے سڑکوں پر آئے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست کو بچایا نہیں بلکہ ڈبویا ہے کیونکہ عوام کا نام ہی ریاست ہے اور عوام سیاست کے لئے نہیں اپنی بقاء کے لئے سڑکوں پر آئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا …

مزید پڑھیں »

چیئرمین پی ٹی آئی سے صلح ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا: مونس الٰہی

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے صلح ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو موقع ملا لیکن وہ ڈلیور کرنے میں ناکام رہے۔ ایک …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کو مستقل ضمانت مل گئی

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنماء افضل ساہی کو مستقل ضمانت مل گئی، ان کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی افضل ساہی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مستقل ضمانت دیدی۔ پی ٹی آئی رہنماء اپنے وکیل کے ہمراہ اے ٹی سی میں پیش ہوئے، جہاں جج ابو الحسنات ذوالقرنین …

مزید پڑھیں »

پی آئی اے نے مزید 23 ارب مانگ لیے، حکومت نے ری اسٹرکچرنگ کی تجویز دیدی

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنی پروازیں جاری رکھنے کیلیے مزید 23 ارب روپے مانگ لیے ہیں تاہم نگران حکومت نے پیسے دینے کے بجائے ادارے کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز دیدی ہے۔باخبرذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مینجمنٹ نے اس ہفتے نگران وزیرخزانہ شمشماد اختر سے ملاقات کی اور ان سے23 ارب روپے فنانسنگ …

مزید پڑھیں »

بغاوت اور اشتعال پھیلانے کا کیس؛ ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے علی وزیر اور ایمان مزاری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔ پراسیکیوٹر …

مزید پڑھیں »

نیپرا کو بجلی بلز میں ریلیف کی درخواستوں پر فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور: ہائیکورٹ نے چیئرمین نیپرا کو 21دن میں بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس رضا قریشی نے میاں عبرالمتین ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ہدایت کی کہ چیئرمین نیپرا درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرے۔

مزید پڑھیں »

”توہین“ اور”صحابی“ کی تعریف واضح نہ کی گئی تو کالے بل کی زد میں ہر اہل علم آئے گا: علامہ امین شہیدی

اسلام آباد:امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے مفتی حنیف قریشی کے خلاف توہین صحابہ کی ایف آئی آر درج کرائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف اہل سنت، محقق اور مناظر خطیب مفتی محمد حنیف قریشی کالعدم، دہشت گرد اور جاہل گروہ سپاہ صحابہ کے توہین صحابہ بل کا شکار ہوگئے ہیں۔ …

مزید پڑھیں »

مہنگی بجلی کیخلاف ہڑتال، احتجاجی مظاہرے، گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ

اسلام آباد / کراچی / لاہور: ملک بھر میں مہنگی بجلی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔بالاکوٹ میں تاجر برادری نے بجلی بلز میں اضافہ مسترد کر دیا اور انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ بجلی بلز میں ٹیکسز کی بھرمار اور مہنگائی کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی۔ مانسہرہ میں بھی انجمن تاجران کی …

مزید پڑھیں »

انتخابات فروری سے آگے گئے تو سنگین نتائج ہونگے، مغربی ممالک کی دھمکی

اسلام آباد: اہم مغربی ممالک نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے پارلیمانی انتخابات میں مقررہ وقت سے زائد تاخیر سے ملک کیلیے سنگین نتائج برآمد ہونگے جس میں ممکنہ طور پر تعلقات میں کمی بھی شامل ہے۔ سفارتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا امریکا اور یورپی یونین انتخابات کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر گہری …

مزید پڑھیں »

تاجروں کا 29 اگست کو مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے 29 اگست کو مہنگائی، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران 29 اگست کو مہنگائی، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف کراچی …

مزید پڑھیں »