منگل , 9 اگست 2022
تازہ ترین

ٹیگ: بارشوں

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی

کوئٹہ: بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث مزید 9 افراد ہلاک ہوگئےہیں جس کے بعد صوبے بھر میں اب تک مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں میں اب تک 75 افراد زخمی ہوئے،بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے 3953مکانات کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق 2536مکانات مکمل …

مزید پڑھیں »

بلوچستان: بارشوں کا نیا سلسلہ، پل ٹوٹ گیا، قومی شاہراہ بہہ گئی

بلوچستان میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہونے کے بعد صوبے کے وسیع رقبے پر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شیرانی، ہرنائی، سبی، بولان، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل اور لسبیلہ میں موسلا دھار بارشوں سے جل تھل ایک ہو گئے، بولان میں پل ٹوٹ گیا، لسبیلہ میں قومی شاہراہ بہہ گئی۔ بلوچستان میں مون سون بارشوں …

مزید پڑھیں »

عیدالاضحیٰ کے بعد کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا ایک اور سلسلہ متوقع

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق کراچی سمیت دیہی سندھ میں کل سے 18 جولائی تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق آج کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ شام یا رات تک ہلکی بارش/ بوندا …

مزید پڑھیں »

بارشوں کے باعث کراچی آنے اور جانے والی 38 پروازیں منسوخ

کراچی میں مون سون کی بارشوں نے پروازوں کے شیڈول کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی آنے اور جانے والی 38 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب موسم کی خرابی کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت بھی تاخیر کا شکار ہےجس کے نتیجے میں مسافروں کے لیے وقت پرمنزل پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں »

وزیر اعظم کا بارشوں سے نقصانات پر افسوس، اہم ہدایات جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بارشوں سے نقصانات پر افسوس کیا ہے، اور متاثرین سے یک جہتی کا اظہار کیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار اور طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے انھوں نے این ڈی ایم …

مزید پڑھیں »

بلوچستان میں اب تک بارشوں سے 62 اموات ہوئیں: پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 62 اموات ہوئیں اور 48 افراد زخمی ہوئے جب کہ مرنے والوں میں 17 مرد، 23 خواتین اور 22 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے …

مزید پڑھیں »

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 42 ہوگئی

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، ریلوں میں بہنے اور بوسیدہ مکانات گرنے سے اموات کی تعداد 42 ہوگئی۔ مون سون کے دوران ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے۔ ژوب کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے کاکڑ خراسان میں ڈیم ٹوٹنے سے وسیع آبادی زیرِآب آگئی۔ دکی ڈیم میں دراڑ پڑنے سے پانی …

مزید پڑھیں »

بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح میں اضافہ

سکھر: گردنواح  میں بارشوں کے بعد سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ انچارج کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پرپانی کی سطح میں 600 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سکھر بیراج پر 5 ہزار اور کوٹری بیراج پرپانی کی سطح میں 655 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انچارج کنٹرول روم کی جانب …

مزید پڑھیں »

بلوچستان میں پری مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، سیلابی بند ریلوں میں بہہ گئے

بلوچستان کے مشرقی اضلاع ہرنائی،کوہلو، دکی، بارکھان، موسیٰ خیل اور سرحدی پہاڑی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ ہرنائی میں دو مقامات پر رابطہ پل اور دیہی علاقوں میں سیلابی بند ریلوں میں بہہ گئے جبکہ متعدد گھر بھی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔ حب، اوتھل، وندر اور بیلہ کے مختلف …

مزید پڑھیں »

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، شیخوپورہ میں ژالہ باری

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ شیخوپورہ میں ژالہ باری کے بعد موسم بہتر ہو گیا ہے۔ لاہور میں بھی ہفتے کی شام آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی کے بعد بارش ہوئی۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو، بارکھان …

مزید پڑھیں »