جمعرات , 28 ستمبر 2023
تازہ ترین

ٹیگ: پاکستان۔

تہران میں پاکستانی چاول کا فیسٹیول

ایران و پاکستان کے مابین تجارت و اقتصاد کے شعبے میں وسیع گنجائشوں کے پیش نظر باہمی تعاون روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں گزشتہ روز تہران میں پاکستانی چاول کے ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تہران میں پاکستان کے سفارتخانے نے رائس ایکسپورٹرز ایسو سیئیشن آف پاکستان (ریپ) کے تعاون سے پاکستانی چاول کے ایک فیسٹیول کا …

مزید پڑھیں »

مالی سال 22-2021 میں 16 ارب 94 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا

اسلام آباد:  مالی سال (22-2021 ) جولائی سے جون تک 16 ارب 94 کروڑ ڈالر کا مجموعی قرضہ لیا گیا۔ وزارت اقتصادی امور کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2021-22 کے دوران 2 ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ہوا، جولائی سے جون باہمی معاہدوں کے تحت 70 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا جبکہ جولائی سے جون …

مزید پڑھیں »

پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی معاہدہ

پاکستان اور افغانستان ن کے مابین دوطرفہ تجارت خاص طور پر کوئلے کی تجارت کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں فرنس آئل مہنگا ہونے کے تناظر میں پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ تجارت خاص طور پر کوئلے کی تجارت کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ دوطرفہ معاہدے کا مقصد پاکستان میں بجلی کی کمی کے پیش نظر پیداوار کے لیے مہنگے فرنس …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں ٹوئٹر کی سروسز معطل ہونے کے بعد بحال

لاہور:پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز معطل ہونے کے بعد بحال ہوگئیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان میں مشہور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ڈاؤن ہے، یہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے سوشل میڈیا ایپ ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ٹوئٹر کریش ہو گیا تھا۔ لوگ اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے سے قاصر …

مزید پڑھیں »

عید قرباں پاکستان کی اندرونی معاشی سرگرمی کو فعال کرتی ہے: ادارہ شماریات

اسلام آباد: عید قرباں نہ صرف پاکستان کی اندرونی معاشی سرگرمی کو فعال کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ پاکستان کو زرمبادلہ کما کر دینے والی چمڑے کی صنعت کو خام مال فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ بھی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں چمڑے کی بنی مصنوعات کی کھپت بہت کم ہے اور مقامی سطح پر پیدا ہونے …

مزید پڑھیں »

ایران کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم کی ٹیلی فونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کے فروغ میں کوئی حد نہیں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ صلاحیتوں کے پیش نظر تہران- اسلام آباد تعلقات کی سطح مناسب نہیں ہے لہذا مشترکہ اقتصادی کمیشن کے باضابطہ اجلاسوں کا انعقاد، تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ہفتے …

مزید پڑھیں »

مادر ملت فاطمہ جناحؒ کو دنیا سے رخصت ہوئے 55 برس بیت گئے

مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی55 ویں برسی آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مادرملت وبانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناحؒ کی55 ویں برسی آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مادرملت کی برسی کے حوالے سے ملک بھرمیں مسلم لیگ ودیگرسیاسی جماعتوں کے زیراہتمام قرآن خوانی …

مزید پڑھیں »

کرک: ہیضے کی وبا پھیلنے لگی، 70 افراد متاثر

کرک:خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں ہیضے کی وباء مزید پھیلنے لگی، 70 افراد متاثر ہوگئے۔ کرک کے گاؤں جٹہ اسماعیل خیل میں ہیضے سے متاثر ہونیوالوں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم مسلسل علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، دو روز میں ریسکیو کے میڈیکل ٹیمز نے ایک سو چالیس سے …

مزید پڑھیں »

امریکہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک ہے، دلاور سید

امریکی صدر کے مشیر کا لاہور چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ دینے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ ۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر دلاور سید نے کہا …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود مہنگائی قابو میں نہیں آرہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں مہنگائی اکیس اعشاریہ تین دو فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ تیرہ برس کی بلند ترین سطح ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان …

مزید پڑھیں »